جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم نوازشریف کی نااہلی،پیپلزپارٹی نے اچانک سرپرائز دیدیا،تحریک انصاف کے رہنما ششدر

datetime 23  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کی جاانب سے وزیر اعظم نوازشریف کی ممکنہ نااہلی کے فیصلے کی صورت میں پاکستان تحریک انصاف نے پاکستان پیپلز پارٹی سے راہیں جدا کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے ،جبکہ وزیر اعظم کے استعفیٰ کے حوالے سے قرار داد اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرانے سے متعلق سابق صدر و شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی طرف سے ہدایت پر اپوز یشن لیڈر خورشید شاہ نے اسکی مخالفت کردی ہے ،

عمران خان پی پی پی کے رویے پر دلبرداشتہ ہیں، شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو حقائق سے آگاہ کردیا اور بتایا ہے کہ پی پی پی اور ن لیگ میثاق جمہوریت اور قومی مفاہمت کے تحت تاحال مک مکا کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف متحدہ اپوزیشن کے 98 ممبران اسمبلی کے دستخطوں سے تیار ہونے والی ریکوزیشن تاحال اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوئی۔ پی ٹی آئی نے مستقبل کی حکمت عملی کیلئے جلد پارٹی عہدیداروں کا اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے عمران خان سے ایک اہم ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے بتایا کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم نواز شریف کے خلاف اسمبلی میں ریکوزیشن جمع کرانے پر شدید مخالفت کررہی ہے9 روز قبل متحدہ اپوزیشن کے 98 ممبران اسمبلی نے مشترکہ طور پر اس قرار داد پر دستخط کئے گئے جس میں قومی اسمبلی کا اجلاس بلایا جانا تھا۔ ریکوزیشن پر بلائے جانے والے اس اجلاس میں اپوزیشن جماعت کا یک نکاتی ایجنڈا تھا جس کے تحت سپریم کورٹ کے حکم پر بنائی جانے والی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے بعد وزیراعظم سے استعفی کا مطالبہ تھا۔ تاہم پیپلزپارٹی نے اس ریکوزیشن کی مخالفت کی ۔ شاہ محمود قریشی نے عمران خان کو یہ بھی بتایا کہ پیپلزپارٹی پی پی پی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کے حکم پر ریکوزیشن پر اجلاس نہیں بلانا چاہتی۔ یہ بھ معلوم ہوا ہے کہ ریکوزیشن پر اجلاس نہ بلانے پر اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے اس اقدام کے بعد پی ٹی آئی نے فیصلہ کیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ کی جانب سے ممکنہ نااہلی کے فیصلہ کے بعد پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلی جائیں گی۔قومی اسمبلی میں سپیکر ایاز صادق کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ متحدہ اپوزیشن کے 98 ممبران اسمبلی کی جانب سے تیار کی جانیوالی ریکوزیشن تاحال اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوئی ہے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…