منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

حسین نواز کے نوازشریف کواورنوازشریف کے مریم کوتحائف ،کیپٹن صفدرجیب خرچ لیتے رہے ،حیرت انگیزانکشافات

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پانامہ کیس جے آئی ٹی میں حکمران خاندان کے تحائف کے تبادلوں پرسوالیہ نشان لگ گیا،حسین نواز نے نوازشریف کواوروزیراعظم نے مریم کوتحائف دیئے ،کیپٹن صفدربھی پاکٹ منی لیتے رہے ،اس سے مریم زیرکفالت ثابت ہوتی ہیں ،نوازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعدبھی رقم کی ریمیٹنس ظاہرکیاگیا۔نجی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق جے آئی ٹی میں حکمران خاندان کے پیش کردہ ،

ریکارڈمیں ایک دوسرے پرتحائف کی بارش کرنے پرسوالیہ نشان لگ گیا، حکمران خاندان نے ایک دوسرے کوتحفے ہی تحفے دیئے ،حسین نوازنے اپنے والدنوازشریف کوتحائف دیئے ،نوازشریف نے 75فیصدتحائف مریم نوازکودیدیئے اور25فیصدکیش کی صورت میں خودبینک سے نکلوائے ۔2010ء سے 2015ء تک ہل میٹل سے 88فیصدمنافع نوازشریف کوبھیجاگیا،جس سے ہل میٹل سے نوازشریف کی کاروباری دلچسپی ظاہرہوتی ہے ۔رپورٹ کے مطابق حسین نوازنے 1165ملین کے تحائف نوازشریف کوبھیجے 2010ء سے 2013ء تک نوازشریف نے 822.725ملین مریم نوازکودیئے ،2010ء میں مریم نوازکی ملکیتی اراضی صفرتھی ،2016ء میں مریم نواز804.424ملین کی مالک بن گئیں ،جس پرایف بی آرکوٹیکس ریٹرنزبھی جمع کرائے گئے ،مریم نوازنے اس رقم سے زمین خریدی کیپٹن صفدرنے بھی جے آئی ٹی کوبتایاکہ انہیں 1500ریال جیب خرچ ملتاتھاجس سے ظاہرہوتاہے کہ مریم نوازشریف کے زیرکفالت تھیں رپورٹ میں کہاگیاہے کہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کو100ملین کاعطیہ ملا،10جون کو45ملین ملے جس کاکوئی ریکارڈنہیں ہے ،اس رقم کوریمیٹنس ظاہرکیاگیااس وقت نوازشریف وزیراعظم بن چکے تھے رپورٹ کے مطابق نوازشریف کی جانب سے مریم اورمریم کی جانب سے نوازشریف کوتحائف دیئے گئے ،2012ء سے 2013ء تک نوازشریف کوملنے والے تحائف میں بے پناہ اضافہ ہواان تحائف کاکچھ حصہ تحفہ دینے والوں کوواپس تحفہ دیاگیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…