جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

کوئی خاتون طلاق کے بعد کیسے پیسے دے سکتی ہے؟عمرا ن نے بھارتی صنعتکار متل کے داماد سے کیا لیا؟خواجہ آصف نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی)وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ سی پیک اور گوادر پورٹ کی صورت میں جو معاشی انقلاب آ رہا ہے وہ بعض بین الاقوامی طاقتوں کو قبول نہیں ‘ وزیر اعظم کی نااہلی اور دوسرا و زیر اعظم لانے کا کوئی آپشن زیر غور نہیں، عمران خان بھی نواز شریف کی طرح اپنے والد کا حساب دیدیں‘ ان کی جو نسل لندن میں ہے اس کا بھی حساب دیں ، عمران خان نے بار بار موقف بدلے‘ کوئی خاتون طلاق کے بعد کیسے پیسے دے سکتی ہے ‘

انہوں نے بھارتی صنعتکار متل کے داماد سے فنڈ لئے ‘ شوکت خانم ہسپتال کے پیچھے نہ چھپیں ‘ سیاست بہت بے رحم کھیل ہے ‘ انہیں تو مطلقہ بیوی بھی لاکھو ں کروڑوں روپے بھیج رہی ہے ‘ عمران خان ڈبل شاہ ہے ‘ نواز شریف اور سب کیلئے انصاف کے تقاضے یکساں ہیں ‘ اسحاق ڈار حق حلال کے پیسوں سے غریبوں کی مالی امداد کرتے ہیں ‘ جب کرکٹ میں زیادہ پیسہ ملنا شروع ہوا تو عمران خان کرکٹ چھوڑ چکے تھے ۔ وہ ہفتہ کو سیالکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف پر عہدے کے غلط استعمال اور کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں ہوا۔ نواز شریف نے 3 نسلوں اور 3 دھائیوں کا حساب دیدیا۔ ہمارے مخالفین نے نواز شریف اور اس کی فیملی کی کردار کشی کی انتہاء کر دی مگر خدا کا شکر ہے کہ وہ اپنے امتحان میں سرخرو ہوئے۔ پانامہ کیس کا فیصلہ جلد آ جائے گا۔ عدالت عظمیٰ نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ وزیر اعظم کسی قسم کی بدعنوانی میں ملوث نہیں ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ اس وقت ملک میں 36 ارب ڈالر کے بجلی کے منصوبے لگ رہے ہیں اور 1000 ارب روپے کی سڑکیں تعمیر کی جا رہی ہیں۔ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے اس وقت تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ عوام نے جو ذمہ داری میاں نواز شریف کے کاندھوں پر ڈالی تھی خدا کے فضل سے وہ اس میں سرخرو ہو گئے ہیں۔ میاں صاحب نے جواب دیدیا اور اب جواب دینے کی عمران خان کی باری ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ا بھی تلاشی شروع بھی نہیں ہوئی کہ عمران خان مکر گئے ہیں کہ ان کے پاس حساب نہیں ہے۔ان کے پاس دو دھائی کا بھی حساب نہیں ہے جبکہ میاں صاحب سے 4 دھائیوں کا حساب لیا گیا۔ کتنے کرکٹرز کے پاس لندن کے پوش علاقوں میں فلیٹس ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی اپنے والد اور جہانگیر ترین صاحب بھی اپنے والد کا حساب دیں مجھ سے بھی حساب لیں۔ مشرف دور میں بھی مجھ سے نیب نے حساب لیا تھا۔ عمران خان کہتے ہیں کہ ایک لا کھ 70 ہزار پاؤنڈ کا گھر میں نے لیا ہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ ان 2 دھائیوں کی انکم میں وہ یہ گھر افورڈ کر سکتے تھے یا نہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ عوام کو بتایا جائے کہ مطلقہ بیویاں بھی لاکھوں اربوں روپے اپنے شوہر کو دیتی ہیں۔ عمران خان نے 4,3 بار بیان بدلہ ہے ۔

کبھی کہتے ہیں فلیٹ بیچا تھا ‘ کبھی کہتے ہیں طلاق یافتہ بیوی نے پیسے دئیے وہ بھی کسی دوست کے ذریعے ۔ میرے خلاف انہوں نے ہتک عزت کا دعویٰ کیاہوا ہے آج پیشی تھی مگر ان کا وکیل ہی عدالت میں پیش نہیں ہوتا۔ میں اپنے موقف پر آج بھی قائم ہوں کہ 7 ملین ڈالر کی شوکت خانم کو ملنے والی خیراتی رقم کی مسقط اور فرانس میں انوسٹمنٹ کی گئی تھی اس کا مجھے حساب دیں۔ میاں صاحب سے ان کے اپنے پیسے کا حساب مانگا گیا مگر آپ سے تو لوگوں کی خیراتی رقم کا حساب مانگ رہے ہیں۔

ان کے خیراتی اداروں نمل اور شوکت خانم میں جو پیسہ آتا ہے وہ کون لوگ دیتے ہیں۔ کہیں یہی پیسہ منی لانڈرنگ کیلئے تو استعمال نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو چندہ دینے والوں میں انڈیاکے لوگ بھی شامل ہیں۔ متل کا داماد بھی چندہ دیتا ہے۔ ایک یہودی بھی چندہ دینے والوں میں شامل ہے۔ اگر ایسے لوگ چندہ دیتے ہیں تو ان کا ریکارڈ منی ٹریل میں شامل کیوں نہیں کیا جاتا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ سیاست ایک بڑا بے رحم پیشہ ہے۔ یہاں لوگ حساب لینے کیلئے کپڑے تک اتار لیتے ہیں۔

انہوں نے ایمنسٹی سکیم کے ذریعے اپنے کالے دھن کو سفید کیا خود کو خیراتی اداروں کے پیچھے مت چھپائیں ۔ عدالتوں میں وزیر اعظم نے اپنے بھائی ‘ بچے اور خود کو بھی پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار اپنے حق حلال کے پیسے سے خیرات کرتاہے اور غربا کا بہت خیال رکھنا ہے۔ انہوں نیکہا کہ پچھلے 7,6 سال کے واقعات کے ثابت کیاہے کہ عمران خان ڈبل شاہ ہیں۔ پرانے دور میں کرکٹ میں زیادہ پیسے نہیں ملتے تھے ۔ اب کرکٹ سے زیادہ کمائی ہوتی ہے۔

اب عمران خان بھی اپنے 3 نسلوں کا حساب دیں اور جہانگیر ترین بھی اپنا مکمل حساب دیں۔ خواجہ آصف نے کہا کہ وزیر اعظم کی نااہلی کا آپشن دور دور تک زیر غور نہیں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سی پیک کی وجہ سے بین الاقوامی سازشیں پاکستان کے خلاف ہو رہی ہیں۔ پہلے دھرنے کے ذریعے بھی سی پیک کو 7,6 مہینے تک تاخیر شکار کیا گیا۔ چوہدری نثار سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں ایک مفروضے کے اوپر کوئی بات نہیں کر سکتا۔ ہم سیاسی پارٹی ہیں جس میں اختلافات ہوتے رہتے ہیں جو کہ اچھی روایت ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…