اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ماروی میمن کو بڑی خوشخبری مل گئی، تفصیلات کے مطابق بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن ماروی میمن کو فرانس کے صدر ایمول میکرون کی طرف نیشنل آرڈر آف میرٹ کے ’’Officer d Grade‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا، اسلام آباد میں واقع فرانس کے سفارت خانے میں منعقدہ ایک تقریب میں فرانس کی سفیر مارٹن ڈورنس نے اپنے صدر کی طرف سے یہ ایوارڈ ماروی میمن کو دیا۔
یہ ایوارڈ جنرل Gaulle De نے 1962ء میں جمہوریہ فرانس کی جانب سے ایک عظیم اعزاز کے طور پر کروایا، یہ ایوارڈ کسی غیر معمولی انفرادی شخصیت کی قدر شناسی کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ فرانسیسی شخصیات کے علاوہ ذہانت کے حامل غیر ملکی افراد کو عوامی سطح پر سراہے جانے پر دیا جاتا ہے۔ اس نیشنل آرڈر آف میرٹ کے 187,000 ممبران ہیں جن میں 50 فیصد خواتین ممبران ہیں۔ اس موقع پر ماروی میمن نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرانس کے صدر ایمول میکرون کی طرف سے فرینچ نیشنل آرڈر آف میرٹ ایوارڈ میرے کام کو سراہے جانے کا نتیجہ ہے اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ اس کے علاوہ ماروی میمن نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف کا انہیں بی آئی ایس پی کی چیئرمین بنائے جانے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج اسی بدولت میں نے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔