جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

نواز شریف سے تین نسلوں کا حساب مانگنے والے عمران خان ! اب عوام کی خیرات اور زکوۃ کا حساب دو،حکومت نے ’’کپتان‘‘کیخلاف بڑے اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ(این این آئی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ میاں محمد نواز شریف سے تین نسلوں کا حساب مانگنے والے عمران خان کے پاس اپنی کمائی کا کوئی حساب نہیں اور گذشتہ2دہائیوں سے قبل منی ٹریل دینے سے قاصر ہے ‘ عمران خان کا احتساب اور تلاشی ابھی شروع ہوئی ہے وہ منی ٹریل دینے سے مکر گیا ہے ۔یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ میں خصوصی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام اور ضلعی صدر مسلم لیگ ن ادریس احمد باجوہ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔وفاقی وزیر خواجہ محمد آصف نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ کتنے کرکٹر ہیں جن کے پاس برطانیہ کے پوش ایریا میں اپارٹمنٹ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے اس وقت ایک لاکھ 70ہزار پاؤنڈ کاگھرخریدنے کیلئے بینکوں سے کیسے قرضہ حاصل کیا اور اس قرضہ کو کس ذرائع سے اتارا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو بھی اپنے والد کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے سیاست میں جو ریت اور روایات میاں محمد نواز شریف نے مرتب کی ہے اس کی ملکی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ۔ انہوں نے خود کو ریاستی اداروں کے سامنے مکمل طور پر سرنڈر کیا اور تینوں نسلوں کا حساب دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ بیوی سے لاکھوں، کروڑوں اور اربوں روپے پیسے بٹورنے والا بنی گالا میں400کینال کے گھر میں رہتا ہے جس کیلئے رقم متعلقہ بیوی نے دوست کے ذریعے بھجوائی گئی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کا پورا پیچھا کریں گے تلاشی سے بھاگنے نہیں دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ میرے خلاف عمران خان نے 10ارب ہرجانے کا دعوی کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میرا عمران سے سوال ہے کہ وہ عوام کی خیرات اور زکوۃ کا حساب دیں اور خیراتی ادارے کے پیچھے نہ چھپیں ۔ انہوں نے کہاکہ سیاست بے رحم پیشہ ہے لوگ کپڑے اتار کر حساب لیتے ہیں ۔ انہوں نے عمران خان پر الزام لگایا کہ انہوں نے 80اور90کی دہائی میں پاکستانی شہری ہونے کے باوجود ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کروائی اور ایمینسٹی کی اسکیم میں ایک فیصد دیکر اپنا کالا دھن سفید کیا۔

انہوں نے کہاکہ عوام حساب مانگنے کا حق رکھتی ہے اور حساب اسی طریقے سے لیا جائے گا جس کڑے طریقے سے میاں محمد نواز شریف کو احتساب کے مرحلہ سے گذارا گیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان ڈبل شاہ ہے وہ لوگوں کی زکوۃ اور خیرات کا حساب نہیں دے رہا ۔ انہو ں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف پر الزامات کی بوچھاڑ پانامہ پیپرز سے شروع ہوئی جس میں میاں محمد نواز شریف کا نام بھی نہیں ہے ۔ میاں محمد نواز شریف اپنے بچوں کی بے نامی کمپنیوں کا حساب دے رہے ہیں ۔

انہوں نے سوال کیا کہ اگر میاں نواز شریف کا نام نہیں پھر بھی وہ حساب دے رہے ہیں اور عمران خان براہ راست اپنی کمائی ہوئی دولت کا حساب دینے سے قاصر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو بتانا ہوگا کہ عمران خان نے والد کی وراثت میں کیا ملااور ان کو ایک میچ کھیلنے کے کتنے پیسے ملتے تھے ۔ انہوں نے جب کرکٹر کو پیسے ملنے شروع ہوئے تب عمران خان نے کرکٹ چھوڑ کر کوئی اور کاروبار میں لوث ہوگیا۔

ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر میاں محمد نواز شریف کے نااہل ہونے کے بارے میں سوچا بھی نہیں ہے اور نہ ہی پارٹی میں متبادل وزیر اعظم کے نام زیر غور ہیں اس بات کو مجھے خود میڈیا کے ذریعے علم ہوا۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک کے معاشی انقلاب اور گوادر پورٹ کے ثمرات نظر آرہے ہیں جس کو سبوتاژ کرنے کیلئے سازشوں کے تانے بانے بیرون ملک میں ملتے ہیں اور دانستہ اور غیر دانستہ طور پر ان عوام کا کچھ حصہ ان کا آلہ کار بنے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کا ووٹر گذشتہ30سالوں سے میاں نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہے ۔ انہوں کہاکہ عوام کبھی لوٹا نہیں ہوتی جب بھی لوٹا بنتا ہے تو وہ لیڈر بنتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وقت بتائے گا کون وفادار تھا ۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف بلند حوصلہ انسان ہے اور دباؤ کو برداشت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ پی پی پی کے ساتھ یہ ہورہا ہے وہ کسی سیاسی جماعت کے ساتھ نہیں ہونا چاہیئے ۔ انہوں نے وفاقی لیول کی جماعت کا ایک صوبے تک محدود ہونا باعث افسوس ہے اس کیلئے زرداری کو سوچنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف پر بدعنوانی،آفس کے مس یوز اور کرپشن کے کوئی الزام نہیں ۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…