ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

میرے گھرپرحملہ کس نے کیا؟حملہ آور کیا کچھ لے گئے؟تحریک انصاف کے رہنما شبلی فرازنے سنگین الزام عائد کردیا

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نا اہلی کیس سے کچھ نہیں نکلنا ٗ تحریک انصاف کے سربراہ کیخلاف مقدمات کا انجام ردی کی ٹوکری ہے ٗ(ن) لیگ سمیت کوئی بھی سیاسی پارٹی اپنی منی ٹریل دے تو پتہ لگ جائے گا ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ نوازشریف کے بیٹے کا انگلینڈ میں 600 کروڑ کا فلیٹ ہے ٗ

عمران خان کا انگلینڈ میں فلیٹ صرف 50 لاکھ روپے کا تھا، ایک آدمی نے پوری زندگی کرکٹ کھیل کر ایک گھر بنایا جس کا حساب ہی ختم ہونے میں نہیں آرہا ٗ ہم تو عمران خان کے بچپن تک کی منی ٹریل دے رہے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نااہلی کیس سے کچھ نہیں نکلنا اور پی ٹی آئی چیرمین کیخلاف مقدمات کا انجام ردی کی ٹوکری ہے، (ن) لیگ سمیت کوئی بھی سیاسی پارٹی اپنی منی ٹریل دے تو پتہ لگ جائے گا، آصف علی زرداری ہوں ٗ مولانا فضل الرحمان یا نوازشریف کوئی بھی عمران جیسی ایک منی ٹریل دے کر دکھادے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ لندن سے منی ٹریل منگوا کرعدالت میں جمع کرادی ہے اور ن لیگ کے اعتراضات دورکردئیے ہیں، عمران خان نے لندن میں فلیٹ ایک لاکھ 17 ہزار پاؤنڈ میں خریدا تھا ٗ1980 میں وہ کاؤنٹی کے مہنگے ترین کرکٹر تھے، سسیکس کے ساتھ کھیلتے ہوئے وہ غیرمقامی تھے اور سسیکس اپنا 20 سال سے زیادہ کا ریکارڈ نہیں رکھتی، 1977 سے 1979 تک انہوں نے کیری پیکر سیریز کھیلی۔اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہاکہ میرے گھر پر حکومت والوں نے حملہ کرایا، حملہ آور کاروباری دستاویزات اٹھا کر لے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید کا کہنا تھا کہ پانامہ کا کیس نہ ہوتا تو عمران خان پر کوئی کیس نہ بنایا جاتا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…