بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

چوہدری نثار ن لیگ چھوڑ رہے ہیں یا نہیں؟نیا وزیراعظم کون ہوگا؟شیخ رشید نے بڑی خبر سنادی

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی نااہلی کی صورت میں خواجہ آصف اور ایاز صادق کو بہتر امیدوار دیکھ رہا ہوں ٗ چوہدری نثار مسلم لیگ (ن )نہیں چھوڑیں گے ٗپارٹی چھوڑنے کیلئے ہمت چاہئے ہوتی ہے جو ہر کسی میں نہیں ہوتی۔ہفتہ کو میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نا اہلی کے کافی امکانات ہیں ٗنا اہلی کی صورت میں (ن )لیگ کے چار رہنما خواجہ آصف ٗایاز صادق ٗاحسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی وزیراعظم کے امیدوار سمجھتا ہوں۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں اور چوہدری نثار پاکستان کے سب سے سینئر سیاستدان ہیں ٗ نواز شریف بھی ہم سے جونیئر ہیں ٗ چوہدری نثار نئی کابینہ کا حصہ نہیں بنیں گے اور انہیں نہیں ہوناچاہیے اس سے پہلے تقریب سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ سی پیک کا سب سے بڑا حامی ہوں، سی پیک کی سپورٹ کرنی ہے مگر اپنے مفادات سے پیچھے نہیں ہٹنا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کو ری سیٹ کریں


عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…