اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)چوہدری شوگر ملز کے ریکارڈ میں ٹمپرنگ الزام میں ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار ہونے والے چیئرمین ایس ای سی پی نے میڈیکل سرٹیفکیٹس میں بھی ردوبدل کر ڈالی، جھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوانے کیلئے ہسپتال انتظامیہ پر دبائو، پہلا میڈیکل بورڈ تبدیل ، دوسرے سے معاملات طے، سینئر ڈاکٹر نے بھانڈا پھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو نیوز
کی ایک رپورٹ کے مطابق ظفر حجازی طبیعت خرابی کے باعث پمز ہسپتال منتقل کر دئیے گئے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا ہے جبکہ انکشاف ہوا ہے کہ پمزہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ پر دبا وڈال کر ظفر حجازی نے جھوٹے میڈیکل سرٹیفکیٹ بنوائے۔ ظفر حجازی کا پہلا طبی معائنہ کرنے والے سینئر ڈاکٹر نے انکشاف کیا ہے کہ ظفر حجازی کو کوئی بیماری نہیں، وہ صرف بہانہ بنا رہے ہیں، میڈیکل رپورٹ کیلئے دباڈالا جا رہا تھا جب انکار کیا تو ڈاکٹرز کا پہلا میڈیکل پینل تبدیل کر دیا گیا۔پمز کے سینئر ڈاکٹر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی اعلی شخصیات کی طرف سے ایف آئی اے اور پمزہسپتال انتظامیہ پر دبا ڈالا جا رہا ہے، کہ جو بیماری ظفر حجازی بتا رہے ہیں اسی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنایا جائے۔ظفر حجازی پہلے گردوں، بعد میں بلڈ پریشر اور پھر سینے میں درد کی شکایت کرتے رہے۔ ان کی میڈیکل رپورٹ بنانے کیلئے ظفر حجازی ، ایف آئی اے اور پمز حکام نے بند کمرے میں معاملات طے کئے ۔وفاقی حکومت کی اعلی شخصیات کی طرف سے ایف آئی اے اور پمزہسپتال انتظامیہ پر دبا ڈالا جا رہا ہے، کہ جو بیماری ظفر حجازی بتا رہے ہیں اسی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بنایا جائے۔ظفر حجازی پہلے گردوں، بعد میں بلڈ پریشر اور پھر سینے میں درد کی شکایت کرتے رہے۔ ان کی میڈیکل رپورٹ بنانے کیلئے ظفر حجازی ، ایف آئی اے اور پمز حکام نے بند کمرے میں معاملات طے کئے ۔