جمعہ‬‮ ، 18 ستمبر‬‮ 2026 

سرکاری دستاویزات میں رد و بدل ،چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی بُری طرح پھنس گئے

datetime 21  جولائی  2017 |

لاہور ( این این آئی) چیئرمین ایس ای سی پی ظفرحجازی کے خلاف سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کے الزام میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ظفرحجازی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں شہری کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی نے شریف خاندان کو بچانے کے لئے سرکاری ریکارڈ میں رد و بدل کیا جو اختیارات کے غلط استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین ایس ای سی پی کو فوری گرفتار کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا 24 جولائی کو ظفرحجازی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کریں گے۔خیال رہے کہ پاناما کیس کی سماعت کرنے والے تین رکنی بینچ نے سرکاری دستاویزات میں رد و بدل کے الزام میں چیئرمین ایس ای سی پی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کئے تھے اور گزشتہ روز انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔



کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…