ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چوہدری نثار کے اختلافات،وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے اہم اعلان کردیا

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ تیسری بار منتخب وزیراعظم پر ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں ہوسکی ٗ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ (ن) کے سپاہی اور وزیراعظم کے قریبی ساتھی ہیں،عدالت عظمیٰ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کریگی ٗ جے آئی ٹی کی رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے ٗ وزیر اعظم تین نسلوں کا حساب دے رہے ہیں ٗ حتساب کا مطالبہ کرنے والا ملک کی تین عدالتوں سے مفرور ہے ٗ

بنی گالہ میں روزانہ تماشہ اور الزام لگانے والوں کا عوام پرکوئی اثر نہیں ہوتا، اب اس تماشے اور جھوٹ کے بازار کو ختم ہوناچا ہیے ٗ وزیراعظم ایک بار پھر احتساب کے عمل میں سرخرو ہونگے، جھوٹے الزامات لگانے والوں کو 2018ء کے الیکشن میں ایک بار پھر شکست ہو گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان وزیراعظم کے بااعتماد ساتھیوں میں سے ہیں اور ان کے حوالہ سے خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان ایک سرگرم رہنما ہیں اور ان کی شبانہ روز محنت کے نتیجہ میں انسداد دہشت گردی کے اہداف حاصل ہوئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اور نگزیب نے کہاکہ وہ پاکستان کے عوام کو خوشخبری دیتی ہیں کہ ان کے منتخب وزیر اعظم محمد نواز شریف پر ان کے دور اقتدار میں 3مرتبہ وزیراعظم اور 2مرتبہ وزیراعلیٰ پر ایک پائی کی بھی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت عظمیٰ جو بھی فیصلہ کریگی وہ پاکستان کے آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس حقیقت کے باوجود کہ جے آئی ٹی نے اپنے ایک ممبر کے قریبی رشتے دار کی خدمات حاصل کیں، اس کے باوجود وہ سرکاری خزانہ، اختیارات کے ناجائز استعمال ،پاکستان کے عوام کے تعاون اور مینڈیٹ سے وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز نواز شریف کے خلاف کوئی الزام ثابت نہیں کر سکی،

اگر ممکنہ ، رائے وغیرہ جیسے الفاظ جے آئی ٹی رپورٹ سے خارج کر دیئے جائیں تو منتخب وزیراعظم یا ان کے خاندان کے خلاف کوئی ایک بھی ثبوت نہیں ہے جو کہ شریف خاندان کی بیگناہی کا ثبوت ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ بعض عناصر ججوں کے ریمارکس اپنے مذموم عزائم کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سماعت کے دوران ججوں کے ریمارکس یا آبزرویشن اس وقت تک صرف رواں تبصرہ ہے جب تک کہ عدالت تحریری طور پر کوئی حکم جاری نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی جانب سے دو دستاویزات پیش کی گئیں جو مکمل تصدیق شدہ اور سرٹیفائیڈ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف فیملی کے پاس جے آئی ٹی کی جانب سے بدنیتی پر مبنی غیر تصدیق شدہ دستاویزات پر اعتراض اٹھانے کا قانونی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی کو وہ نام نہاد دستاویزات پوچھ گچھ کے دوران حسین نواز کے سامنے پیش کرنی چاہئیں تھیں جو اس نے شریف فیملی کے خلاف حاصل کی تھیں لیکن ایسا نہیں کیا گیا کیونکہ اس میں جے آئی ٹی کی بدنیتی تھی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ عدالت نے اس حوالے سے شریف خاندان کے وکیل کی طرف سے اٹھائے گئے نکتہ کو نوٹ کیا ہے کہ برطانیہ میں لاء فرمز 24 گھنٹے اور پورے ہفتے کھلی رہتی ہیں اور حتیٰ کہ موکل کو قانونی معاونت فراہم کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر جانا پڑے تو چلے جاتے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ شریف خاندان نے جے آئی ٹی کی تشکیل اور عدالت کے ساتھ اس کے رویہ کے خلاف اپنے تحفظات رجسٹرڈ کرائے ہیں

اور بنچ نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کے نہ تو پابند ہیں اور نہ ہی یہ کوئی عدالتی فیصلہ ہے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ شریف خاندان کے وکلاء نے اپنے اختتامی ریمارکس میں واضح کیا ہے کہ 40 سے 50 سال پرانی دستاویزات عدالت میں پیش کی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالت قانون کی بنیاد پر فیصلہ دیگی، وہ بعض افراد کی خواہشات کے مطابق فیصلہ نہیں دیگی۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے قانونی استثنیٰ حاصل ہونے کے باوجود استثنیٰ نہ لے کر نئی روایت قائم کی ہے اور مستقبل میں کوئی بھی وزیراعظم اس کے پیچھے نہیں چھپ سکے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کی کامیابی، شاہراتی نیٹ ورک، موٹرویز اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوشاں ہیں۔

انہوں نے وزیراعظم محمد نواز شریف کی جانب سے لواری ٹنل منصوبہ کے افتتاح پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں ترقیاتی منصوبوں کے فیتے کاٹنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اب بنی گالہ کی جانب سے بے بنیاد الزامات کا سرکس بند ہونا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان وزیراعظم کے بااعتماد ساتھیوں میں سے ہیں اور ان کے حوالہ سے خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار علی خان ایک سرگرم رہنما ہیں اور ان کی شبانہ روز محنت کے نتیجہ میں انسداد دہشت گردی کے اہداف حاصل ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اور اعلیٰ عدلیہ کی بحالی کی تحریک میں وہ ہراول دستی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ وزیراعظم کے گذشتہ روز کے ریمارکس جے آئی ٹی کے خلاف تھے۔

بعد ازاں پی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حسین نواز کی تصویر لیک ہونے کے معاملہ پر عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے مؤقف کو تسلیم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام باشعور ہیں اور وہ اپوزیشن کے بے بنیاد پروپیگنڈے سے پوری طرح آگاہ ہیں اور ریٹنگ کے چکر میں میڈیا کا ایک حصہ بھی شامل ہے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…