ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

پشاور، سکول کے پرنسپل کے شرمناک کرتوت، حدیں پار کر لیں، خواتین کی ویڈیوز بنا کر کیا کچھ کرتا رہا؟ افسوسناک انکشافات

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور، سکول کے پرنسپل کے شرمناک کرتوت، حدیں پار کر لیں، تفصیلات کے مطابق حیات آباد میں واقع ایک سکول کے پرنسپل کو خواتین کی وڈیو بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کے نتیجے میں گرفتار کر لیا ہے، ملزم نے پشاور کی ماتحت عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ اصغر خان کے سامنے پیش ہو کر اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔ پرنسپل نے عدالت میں کہا کہ میں جو کچھ کیا مجھے اس پر پچھتاوا ہو رہا ہے اور میں اللہ کے سامنے بھی شرمندہ ہوں اور معافی کا طالب ہوں۔ پرنسپل نے مزید کہا کہ میں طوائفوں میں دل چسپی لیتا تھا، میں نے کبھی

اپنے سکول میں کام کرنے والی خواتین پر بری نظر نہیں ڈالی، البتہ میں نے ذاتی خوشی کے لیے ان خواتین کی ویڈیو بنائی جس پر میں بہت شرمندہ ہوں۔ یہاں یہ بات واضح کرتے چلیں کہ پرنسپل سکول میں کام کرنے والی خواتین کو ڈراتا تھا کہ اگر انہوں نے اس کی بات نہ مانی تو یہ خفیہ طور پر بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر عام کر دی جائیں گی۔ حیات آباد کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر اس سکول پر چھاپہ مارا جہاں پر پرنسپل کے آفس سے خفیے کیمرے اور لیپ ٹاپ سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا، جسے پولیس نے ضبط کرنے کے بعد پرنسپل کے خلاف مقدمے کا اندراج کر لیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…