ہفتہ‬‮ ، 23 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پانامہ کیس کیا کم تھاایک اور نئی مصیبت شریف خاندان کے گلے پڑ گئی رائیونڈ میں ہلچل ۔۔۔سب سر پکڑ کر بیٹھ گئے

datetime 21  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور نے کہا ہے کہ شریف خاندان پر 90 کی دہائی سے کرپشن کے الزامات ہیں جن پر پیپلز پارٹی ان کے خلاف ریفرنس دائر کرے گی۔سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری منظور نے کہا کہ شریف خاندان پوچھتا ہے کہ ان پر الزام کیا ہے حالانکہ سینیٹ کے ریکارڈ میں پڑا ہوا ہے کہ بینظیر دور میں سوئٹزر لینڈ کی کمپنی کے ساتھ معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت موٹروے 8 ارب روپے میں منظور ہوا تھا

تاہم یہ اسے 31 ارب روپے پر لے گئے اور اسی دور میں ہی فلیٹس خریدے گئے۔چوہدری منظور کے مطابق اسلام آباد ایئر پورٹ 36 ارب کا تھا جسے یہ 121 ارب روپے پر لے گئے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نندی پور کو 500 ارب سے اوپر لے گئی ہے جس کی تحقیقات بہت ضروری ہیں اس لیے ان کے خلاف پیپلز پارٹی ریفرنس دائر کریگی۔لطیف کھوسہ نے کہاکہ انہوں نے کہا پاناما کیس میں نہ صرف نواز شریف نااہل ہونگے بلکہ ان کے رفقا بھی نااہل ہوںگے ان کا کہنا تھا نوازشریف کی نااہلی نوشتہ دیوار ہے۔ شیری رحمان کا کہنا تھاپیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا احترام کیا اور ہمارے وزیراعظم نے عدالتوں کے سامنے سرخم تسلیم کیا نواز شریف کو بھی عدالتی فیصلوں کے سامنے سرنگوں کرنا چاہئے ان کا کہنا تھاکہ فاضل ججز کا تحمل ہے کہ وہ حکمرانوں کی دھمکیوںکو برداشت کیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پاناما عملدر آمد کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد تاریخ نے اعلیٰ عدلیہ کے کندھوں پر بہت بڑی ذمہ داری ڈال دی ہے پہلے بھی عدالتوں کے پاس کئی مواقع آئے لیکن وہ اس طرح استعمال نہیں ہوپائے بلکہ بعض اوقات تو یہ مواقع غلط استعمال ہوئے۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)


آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…