اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

ثبوت مل گئے،جے آئی ٹی رپورٹ غلط ثابت کرنے کیلئے عین موقعے پر حسین نواز نے بڑا کام کردکھایا،حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کی رپورٹ کے کچھ حصوں کو مسترد کروانے کیلئے وزیراعظم نواز شریف کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجا نے اہم دستاویزات حاصل کر لی ہیں جن میں دبئی کی آحلی اسٹیل اور گلف اسٹیل کی فروخت کی دستاویزات شامل ہیں جبکہ آف شور کمپنیوں کی بینیفیشل اونر شپ سے متعلق بھی خطوط حاصل کئے گئے ہیں جن کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نیلسن اور نیسکول کی بینیفیشل اونر نہیں ہیں،

متحدہ عرب امارات سے حاصل کردہ دستاویزات تصدیق شدہ ہیں، حسین نواز کے وکیل یہ دستاویزات(آج) سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کو جمع کرائیں گے۔بدھ کو آئی این پی کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق شریف خاندان نے اہلی سٹیل کے 25فیصد شیئر 1980میں 12ملین درہم کے عوض فروخت کئے جبکہ گلف سٹیل کا معاہدہ اور اسکریپ کی فروخت کی رسیدیں بھی ان دستاویزات میں شامل ہیں یہ تمام دستاویزات یو اے ای کی وزارت خارجہ اور متحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے تصدیق شدہ ہیں جبکہ دیگر دستاویزات میں وزیراعظم کے بچوں کی آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول کے انتظامی امور چلانے والی کمپنیوں کے خطوط شامل ہیں، مذکورہ دونوں کمپنیوں کا انتظامی امور منروا ہولڈنگ لمیٹڈ کے پاس تھا جو 2جون 2014 کو منروا سے جے پی سی اے کو منتقل ہوا، آف شور کمپنیوں کا انتظامی کنٹرول رکھنے والی منروا اور جے پی سی اے نے الگ الگ خطوط میں بتایا ہے کہ ان دونوں کمپنیوں کے بینیفیشل اونر حسین نواز ہیں ، مریم صفدر نے نیلسن اور نیسکول سے متعلق کبھی کوئی ہدایات دیں نہ ہی ہم نے ان سے براہ راست کوئی ہدایات لیں اوران کے بینیفیشل اونر حسین نواز ہیں۔ یہ تمام دستاویزات وزیراعظم کے بچوں حسین ، حسن اور مریم نواز کے وکیل سلمان اکرم راجا (آج) جمعرات کو سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ کو جمع کرائیں گے۔

واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں گلف سٹیل سے متعلق جو فائنڈنگ دی ہیں اور سفارشات لکھی ہیں ان میں کہا گیا ہے کہ گلف سٹیل کی فروخت کے حوالے سے یو اے ای میں کوئی ریکارڈ نہیں اور اس حوالے سے جے آئی ٹی نے کچھ دستاویزی شواہد بھی اپنی رپورٹ کے ساتھ شامل کئے تھے جو یو اے ای کے متعلقہ محکمہ سے تصدیق کروائے گئے تھے

جبکہ حسین نواز کی آف شور کمپنیوں نیلسن اور نیسکول سے متعلق جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں لکھا تھا کہ وزیراعظم کی صاحبزادی مریم صفدر ان کمپنیوں کی بینیفیشل اونر ہیں ، سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کی طرف سے حاصل کردہ دستاویزات کے مطابق جے آئی ٹی کی رپورٹ کے مذکورہ دونوں حصوں میں درج مواد کی نفی ہو جائے گی تاہم عدالت عظمیٰ ان دستاویزات سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…