لاہو(آئی این پی ) تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ اب کیس میں زیادہ بحث نہیں ہوگی۔ اسی مہینے میں حکمرانی کے بڑے برج انصاف کے سامنے الٹتے نظر آئیں گے۔ لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ابھی تک جتنی بھی سماعت ہوئی اس میں یہ لوگ کسی بھی ایک سوال کا جواب نہیں دے پائے، اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ وہ شیخ المبارک کے فنانشنل ایڈوائزر تھے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف پہلے وزیراعظم ہیں جو نوکری بھی مانگتے ہیں۔ کھانا اور رہائش بھی لیتے ہیں، خود کو لوہے کا چنا کہنے والا اندر سے چکڑ چنے نکلے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاناما کیس کا آخری کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہو چکا ہے۔ گاڈ فادر ون نے سعودی عرب میں نوکری کی اس کے ثبوت لائے ہیں، اس وقت ملک میں ہر اعتبار سے گیم چینجر لمحہ ہے لہذا اب کیس میں زیادہ بحث نہیں ہوگی جب کہ اسی مہینے میں حکمرانی کے بڑے برج انصاف کے سامنے الٹتے نظر آئیں گے۔