ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

نوازشریف کا استعفیٰ،ملک گیر ہڑتال کااعلان کردیاگیا

datetime 18  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل نے وزیر اعظم ، وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے آج ( بدھ) کو ملک گیر ہڑتال کااعلان کردیا جبکہ وکلاء رہنماؤں نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں، حکمران جماعت کو عدالت کا وقار مجروح نہیں کرنے دیں گے۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل احسن بھون نے وکلا تنظیموں کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وکلا ء جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور سب کا بلا امتیاز احتساب چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کا فیصلہ کرپشن کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔احسن بھون نے مطالبہ کیا کہ جعلی دستاویزات فراہم کرنے پر حکمران خاندان کیخلاف جلد ٹرائل مکمل کیا جائے۔اگر جعلسازوں کو نہ پکڑا گیا تو مستقبل میں عدالتوں کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔وکلا رہنماؤں نے کہا کہ کر پشن کے خاتمے کیلئے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پاناما لیکس کے معاملے پر وکلا کنونشن کے ساتھ ساتھ آل پارٹیز کانفرس بھی بلائی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار نے ملکی معیشت کو مفلوج کرکے رکھ دیا، جعلی دستاویزات پیش کرنے پر سمری ٹرائل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستان بھر کے وکلا ء ہڑتال پر ہوں گے، اپوزیشن کی سیاسی جماعتوں سے بھی رابطوں میں ہیں، سیاسی جماعتوں نے وکلا ء کے ساتھ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان بار کونسل نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم، وزیراعلی پنجاب اور وزیر خزانہ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا۔پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جے آئی ٹی اور سپریم کورٹ کے خلاف مہم چلانے والوں پرتوہین عدالت کی کارروائی کی جائے، سپریم کورٹ کے خلاف محاذ آرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، حکمران جماعت کو عدالت کا وقار مجروح کرنے نہیں دیں گے۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں مدعا علیہان کیخلاف نیب کارروائی کرے جب کہ توقع ہے کہ سپریم کورٹ جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں ان کو نااہل کردے گی۔مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نوازشریف، وزیراعلی پنجاب شہبازشریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار فوری مستعفی ہوں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…