2018میں اگر غیر جانبدارانہ انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے قوی امکانات ہیں،مرزا اسلم بیگ

18  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) 2018میں اگر غیر جانبدارانہ انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے قوی امکانات ہیں، اور یہی بات گاڈ فادر کو پسند نہیں ،روزنامہ خبریں کے مطابق یہ بات نامور دفاعی و سیاسی تجزیہ نگار اور سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) مرزا اسلم بیگ نے حالات حاضرہ پر اپنے تحریر کردہ مضمون ”جے آئی ٹی نے سیاسی گندگی کی کھدائی مکمل کرلی“ میں کہی ،

انہوں نے کہا کہ گاڈ فادر کی ترجیح سیکولر پاکستان ہے تاکہ اسے بنگلہ دیش بنادیا جائے، اور بھارت کے ساتھ تہذیبی ، ثقافتی اورمعاشرتی لحاظ سے ہم آہنگ کرکے افغانستان سے بنگلہ دیش تک بھارتی بالادستی قائم کرنے کا دیرینہ خواب پورا ہوسکے، انہوں نے کہا کہ 2005میں افغانستان کو جنوب ایشیا کا حصہ ظاہر کیاگیاتھا ، حیرت ہے کہ افغان حریت پسندوں کے ہاتھوں شرمناک شکست اٹھانے کے باوجود اامریکہ اور اس کے اتحادی اپنی سازشوں سے ابھی تک باز نہیں آئے، جنرل بیگ نے کہا کہ جب جے آئی ٹی کی حاصل کردہ شہادتوں کے تابوت نما بکس سپریم کورٹ لائے جارہے تھے تو مجھے اچانک یہ خیال آیا کہ جیسے جمہوریت کی اقدار کا جنازہ ہے جسے پورے اعزاز کے ساتھ دفنانے کی تیار ی ہے، اب فیصلہ کن گھڑی آن پہنچی ہے، عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ آیا 2018کے انتخابات کے ذریعے جمہوری عمل کو جاری رکھنا ہے یا خرابی کے راستہ پر چلنا ہے، انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ایک دوسرے کی کردار کشی کی روش کے نتیجہ میں کراچی ، گلگت، بلتستان کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو رد کرتے ہوئے ووٹرز نے پیپلزپارٹی کے نمائندے کو ووٹ دیئے لیکن اس کے باوجود پیپلزپارٹی کی قیادت عوام کے ذہنوں میں ابھرتی اس تبدیلی کو سمجھ نہیں پارہی ہے اور حزب اختلاف کی بینڈویگن پر سوار ہے۔

سابق آرمی چیف نے کہا کہ اب مجاذ عدالت شہادتوں کی پڑتال کرے گی اور ایک طویل آئینی مراحل سے گزرنے کے بعد فیصلہ دے گی، اس کام کی تکمیل میں کئی مہینے لگ سکتے ہیں، اور اسی دوران 2018کے عام انتخابات بھی منعقد ہوسکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…