بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

تحریک انصاف کا وزیراعظم پر استعفے کا دباؤ ڈالنے کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے تک انتظار کرنے کا فیصلہ

datetime 18  جولائی  2017 |

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم نواز شریف پر استعفے کا دباؤ ڈالنے کیلئے سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے تک انتظار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے تک عوام کو سڑکوں پر نکلنے کی کال دینے اور نواز شریف پر استعفے کا دباؤ ڈالنے سے گریز کرے گی۔پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت حکومت مخالف مارچ کی کال دینے کیلئے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کرنے کا فیصلہ پارٹی اجلاس میں کیا گیا ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آنے تک عوامی ریلیاں اور جلسے منعقد نہیں کریگی بلکہ مختلف شہروں اور علاقوں میں چھوٹے پارٹی کنونشنز منعقد کیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم یہ تاثر نہیں دینا چاہتے کہ ہم عدالتی فیصلے سے پہلے ہی عوام کو سڑکوں پر لے آئے لیکن اپنے کارکنان کو فعال رکھنا چاہتے ہیں تاکہ وہ چیئرمین کی کسی بھی کال کیلئے مکمل طور پر تیار رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…