اسلام آباد (آن لائن) پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتراضات صرف اور صرف وزیراعظم نواز شریف نے اٹھائے ہیں جبکہ حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز نے جے آئی ٹی کی رپورٹ پر اعتراضات نہیں اٹھائے ہیں۔ سینئر قانون دان خواجہ حارث کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے اعتراضات کے حوالے سے جو پٹیشن دائر کی گئی ہے
اس میں و اضح طور پر کہا گیا ہے کہ یہ درخواست صرف اور صرف وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے ہے۔ جبکہ دیگر فیریقین میں سے کئی نے جے آئی ٹی پر اعتراض کیا ہے اور نہ ہی جے آئی ٹی کی رپورٹ کے نتائج پر کوئی سوال اٹھایا ہے ۔ خواجہ حارث نے کہا ہے کہ یہ اعتراض آئینی پٹیشن نمبر29/2016کے فریق اول نواز شریف کی طرف سے ہے۔