لاہور(آئی این پی) ضلع کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے لڑکی کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کرنے کاحکم دے دیا ۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ فاروق اعظم سوہل نے ملزم عمر شہزاد کے کیس کی سماعت کی، ایف آئی اے نے ملزم عمر شہزاد کا جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے فیس بک پر جعلی اکانٹ بنا کر مصباح کی عریاں تصاویر اپ لوڈ کیں۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو مزید بتایا کہ ملزم نے لڑکی اور اس کے گھر والوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش بھی کی، عدالت نے دلائل سننے اور ریکارڈ کا جائزہ لینے کے بعد لڑکی کو فیس بک پر بلیک میل کرنے والے ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجواتے ہوئے ایف آئی اے کو ملزم کے خلاف درج مقدمہ کا چالان پیش کرنے کاحکم دے دیا ہے