اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

پرویز مشرف کے خلاف کیا قدم اٹھایا جا سکتا ہے؟ پانامہ کے ہنگامے میں دھماکے دار خبر نے سب کو چونکا دیا

datetime 17  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے پرویز مشرف کو انٹرپول کے ذریعے پاکستان واپس لانے کی تجویز پر غور شروع کر دیا، جس کا مقصد موجودہ صورت حال کو بیلنس کرنا ہے، روزنامہ دنیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ (ن) لیگ کے اندر یہ تجویز زیرغور ہے کہ جے آئی ٹی رپورٹ سے جوصورتحال پیدا ہوئی ہے جس سے حکومت،

وزیراعظم کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور شریف خاندان کے اقتدار کے خاتمہ کی باتیں زبان زد عام ہیں۔موجودہ صورتحال میں بعض”ہارڈ لائنرز” کا خیال ہے کہ انٹرپول کے ذریعے مشرف کو واپس پاکستان لا کر عدالت کے سامنے پیش کرنے کی حکمت عملی کار گر ثابت ہوسکتی ہے تاہم پارٹی کے اندر ایک سنجیدہ اور معاملہ فہم گروپ اس تجویز کا شدید مخالف ہے اور اس تجویز کو مقتدر حلقوں کیساتھ تعلقات کی مزید خرابی کا باعث قرار دیا گیا ہے جسکی حکومت کسی طورپر متحمل نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ سمجھا جائے گا کہ مخصوص حلقوں کو دبائو میں لانے کی کوشش ہے جس کے نتائج کسی صورت حکومت کے حق میں نہیں آئیں گے، تجویز کے حامیوں کا خیال ہے کہ پرویزمشرف کی واپسی کیلئے انٹرپول کے ذریعے خط صورتحال کو بیلنس کر دے گا اور حکومت کی مشکلات کم ہو جائیں گی۔تاہم پارٹی کے اندر ایک سنجیدہ اور معاملہ فہم گروپ اس تجویز کا شدید مخالف ہے اور اس تجویز کو مقتدر حلقوں کیساتھ تعلقات کی مزید خرابی کا باعث قرار دیا گیا ہے جسکی حکومت کسی طورپر متحمل نہیں ہوسکتی کیونکہ یہ سمجھا جائے گا کہ مخصوص حلقوں کو دبائو میں لانے کی کوشش ہے جس کے نتائج کسی صورت حکومت کے حق میں نہیں آئیں گے، تجویز کے حامیوں کا خیال ہے کہ پرویزمشرف کی واپسی کیلئے انٹرپول کے ذریعے خط صورتحال کو بیلنس کر دے گا اور حکومت کی مشکلات کم ہو جائیں گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…