منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

وزیراعظم کے داماد کیپٹن (ر)صفدرنے جہاد کا اعلان کر دیا علمائے کرام سے مساجد میں اعلانات کرنے کی اپیل

datetime 17  جولائی  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سازشی ٹولہ سی پیک کےخلاف عوام کو گمراہ کر رہا ہے جس کو عوام کامیاب نہیں ہونے دینگے، جے آئی ٹی نالائق لوگوں کی ٹیم تھی جو کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، پاکستان ٹوٹنے پر جے آئی ٹی کیوں نہیں بنی؟لوگو جہاد کا وقت آگیا ہے، باہر نکلو، علمائے کرام مساجد میں اعلانات کریں، جے آئی ٹی والوں کے ہاتھ اللہ کوـڑھے کرے گا اور اللہ

نیک لوگوں کا بدلہ لے گا،وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدر کا یونین کونسل 6پھلگراں شاہ پور میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب۔روزنامہ دنیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور ممبر قومی اسمبلی کیپٹن(ر)صفدر کا یونین کونسل 6پھلگراں شاہ پور میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن ہی واحد جماعت ہے جس نے ہر محاذ پر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا، سازشی ٹولہ سی پیک کے خلاف عوام کو گمراہ کر رہا ہے جس کو عوام کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ جے آئی ٹی نالائق لوگوں کی ٹیم تھی جو کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکی، ہم نے پاکستان بنایا سازشیوں نے توڑا، مشرقی پاکستان پر جے آئی ٹی کیوں نہیں بنی؟ مجھ سےجے آئی ٹی میں سوال پوچھا گیا کہ کیسے پیسہ آیا؟میں نے کہا کہ میں 6مزاروں کے ورثا میں سے ہوں، یہ سازش 73کے آئین کو توڑنے کیلئے ہو رہی ہے ، لوگو جہاد کا وقت آگیا ہے باہر نکلو ۔ علمائے کرام کو مساجد میں اعلانات کرنا چاہئیں، جے آئی ٹی والوں کے ہاتھ اللہ کوـڑھے کرے گا اور اللہ نیک لوگوں کا بدلہ لے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 6پھلگراں شاہ پور میں سوئی گیس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے دھرنا پارٹی استعفیٰ مانگ رہی ہے مگر یہ لوگ سن لیں نواز کبھی کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دینگے۔ پاکستان کی ترقی روکنے والوں کے خلاف جہاد کا وقت ہے۔ عمران خان کبھی وزیراعظم نہیں بنے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…