پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

وزیر داخلہ چوہدری نثار وفاقی وزیر احسن اقبال پر برس پڑے، بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی!!

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی کابینہ میں شامل ایک وزیر کی جانب سے ان سے منسوب متنازع بیان پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے بیان جاری کردیا۔گذشتہ رات نجی ٹی وی پر ایک پروگرام کے دوران پلاننگ اور ڈویلپمنٹ کے

وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاناما کیس کی حالیہ صورت حال کے تناظر میں چوہدری نثار اور پارٹی کے درمیان اختلافات کو زائل کرنے کی کوشش کی تھی۔16 جولائی 2017 کو ڈان میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق احسن اقبال کا دعویٰ تھا کہ حالیہ کابینہ اجلاسوں میں یہ اتفاق رائے قائم ہوا کہ جے آئی ٹی کا کام انصاف کے تقاضوں کو مکمل نہیں کرتا۔انہوں نے چوہدری نثارکی وزیراعظم نواز شریف سے 35 سالہ پرانی رفاقت اور ان کی جانب سے وفاداری پر دیئے گئے بیان کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ اپنے سیاسی سفر پر فخر کرتے ہیں۔ان کا بیان کے نشر ہونے کے ایک گھنٹے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں چوہدری نثار سے منسوب بیان پر افسوس کیا گیا۔بیان میں وفاقی وزیر کا نام لیے بغیر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ ایسے رہنما حکومت کی موجودہ صورت حال کے ذمہ دار ہیں۔وزارت داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ کابینہ کے وزیر کی جانب سے ان سے منسوب کیا گیا بیان وزیر داخلہ نے نہیں دیا۔وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا کہ یہ بات دوبارہ دہرائی جارہی ہے کہ رواں ہفتے کے آغاز میں ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی تھی تاہم انہوں نے جمعہ کے روز ہونے والے مسلم لیگ کے اجلاس میں پہلے سے طے شدہ مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…