اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

قومی اسمبلی میں کچھ لوگ مجھے اچھوت سمجھتے ہیں اس لئے وہاں میرے ساتھ۔۔۔جمشید دستی کا بڑا دعویٰ‎

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفر گڑھ (آن لائن) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی نے کہا ہے کہ اسمبلی میں اکثر لوگ انہیں اچھوت سمجھتے ہیں،اراکین میرے ساتھ ہاتھ نہیں ملاتے کہیں جراثیم ہی نہ لگ جائیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے کہا کہ وہ اپنے اکثر کام خود اپنے ہاتھوں سے کرتے ہیں اور اس میں کوئی شرم محسوس نہیں کرتے کیونکہ حضور اکرم ؐ بھی اپنے کام خود کیا کرتے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ بکریوں اور بھینسوں کا دودھ دوہتے ہیں اور باڑے میں ملازمین کے ساتھ مل کر صفائی کا کام بھی کروالیتے ہیں۔ اسی وجہ سے اسمبلی میں بیٹھے بہت سے لوگ ان کے ساتھ ہاتھ ملانے سے گریز کرتے ہیں ۔ ان لوگوں کو خوف ہوتا ہے کہ جمشید دستی سے ہاتھ ملائیں گے تو کہیں جراثیم ہی نہ لگ جائیں۔جمشید دستی نے کہا کہ اسمبلی میں بیٹھے 95 فیصد لوگوں کو عوام کا کوئی احساس نہیں ، وہ عوام کو برادری، غیرت اور دیگر مسائل کے نام پر لڑا کر ووٹ حاصل کرتے ہیں اور اسمبلیوں میں جا کر عوام کو بھول جاتے ہیں۔ تحریک انصاف ، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم کے کچھ لوگوں کے ساتھ اچھی دوستی ہے کیونکہ وہ لوگ بھی مڈل کلاس سے آئے ہوئے ہیں۔انہوں نے کرپشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دور میں کرپشن کی بڑی آفرز آئیں جبکہ آج بھی ایسی آفرز موجود ہیں۔ مجھے کہا گیا کہ آپ کو وزیر مملکت بناتے ہیں لیکن میں نے انکار کر دیا، پھر مجھے کہا گیا کہ آپ غریب آدمی ہیں آپ کو سندھ میں شوگر مل کا لائسنس دیتے ہیں جسے بیچ کر آپ اپنے حالات درست کرلیں لیکن میرے ضمیر نے یہ بات گوارا نہیں کی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…