بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا کینسر میں مبتلا صحافی کے علاج ،30کروڑروپے کا فنڈ قائم کرنے کا اعلان

datetime 15  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(آئی این پی)سابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے سندھ حکومت کے تعاون سے بلڈکینسرکے موذی مرض میں مبتلا ملتان کے نوجوان صحافی مرزاخاقان حسین کے علاج کیلئے 30کروڑ روپے فنڈزکا اعلان کردیا ،نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر مرزاخاقان حسین کراچی انسٹی ٹیوٹ آف بلڈڈیزیذاسپتال میں زیرعلاج ہیں،

ملتان کی صحافی برادری کی اپیل پر سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے بلڈ کینسر میں مبتلا مرزاخاقان کے علاج ومعالجہ کیلئے سندھ حکومت سے بات کی ،گزشتہ روزسابق وزیراعظم سیدیوسف رضا گیلانی نے دورہ کراچی کے دوران صوبائی وزیرصحت سندھ اور دیگرصوبائی حکام کے ہمراہ صحافی مرزاخاقان حسین کی عیادت کی اور علاج کیلئے 30کروڑ روپے کے فنڈز کا اعلان بھی کیا۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ وہ فنڈز کیلئے (آج) اتوار کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات کریں گے اور مرزاخاقان حسین کیساتھ اگر کسی اور مریض کو بھی علاج کی ضرورت پڑے گی تو فنڈز موجود ہوں گے،انہوں نے کہا کہ آج سے مرزاخاقان حسین کا باقاعدہ علاج شروع ہوجائے گا،اسپتال انتظامیہ کو بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انشاء4 اللہ مرزاخاقان حسین جلد صحت یاب ہوگا۔دوسری ملتان وجنوبی پنجاب کی صحافی برادری نے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیاہے اور انکی کوششوں پرا نہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔واضح رہے کہ ملتان کی صحافی برادری کی طرف سے پنجاب حکومت سمیت جنوبی پنجاب کی سیاسی وسماجی شخصیات سے مرزا خاقان حسین کے علاج کیلئے مالی مدد کی اپیل کی گئی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…