لاہور (این این آئی ) وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری برحیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے ، مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے جے آئی ٹی رپورٹ میں سے 43غلطیا ں نکالی ہیں ،اتحادی پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی ہیں ،ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مسلم ٹاؤن میں (ن) لیگ کے دفتر میں رانا محمد ارشد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ۔ چوہدری برجیس طاہر نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں ، نواز شریف کو پاکستان کی عوام نے اپنے ووٹوں کی طاقت سے منتخب کیا ہے وہ کسی کے کہنے پر استعفیٰ نہیں دیں گے ۔ لیکن مسلم لیگ (ن) سپریم کورٹ کے فیصلے پر من وعن عمل کرے گی ۔ انہوں نے کہا ہک جے آئی ٹی کی تحقیق انتقامی تحقیق بن گئی ہے ۔مسلم لیگ (ن) جمہوریت کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور پاکستان کی عوام نوازشریف کے ساتھ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی سے ان کی جماعت کو کسی قسم کی کوئی امید نہیں تھی اور ان کی جماعت کو جے آئی ٹی سے اس طرح کی ہی امید تھی ،مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے جے آئی ٹی کی رپورٹ میں سے 43غلطیا ں نکالی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملکی ادارے مضبوط ہونگے تو پاکستان مضبوط ہوگا ۔ہمارے اتحادی پہلے بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ تھے اور اب بھی ان کے ساتھ ہیں ،ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) کی لیگل ٹیم نے جے آئی ٹی رپورٹ میں سے 43غلطیا ں نکالی ہیں