جمعرات‬‮ ، 13 جون‬‮ 2024 

ریاض پیرزادہ ‘ نجف سیال ‘ عبدالرحمن کانجو اور عابد رضا کی مسلم لیگ (ن ) سے علیحدگی کی خبروں کا ڈراپ سین،اعلان کردیاگیا

datetime 14  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ ‘ نجف سیال ‘ عبدالرحمن کانجو ‘ عابد رضا سمیت ایسے تمام ارکان نے وزیر اعظم نواز شریف کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے جن کے متعلق اپوزیشن کے بعض رہنما ؤں اورمیڈیا کی طرف سے یہ خبریں پھیلائی جا رہی تھیں کہ وہ مسلم لیگ (ن) سے الگ ہونے کا سوچ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ریاض پیرزادہ نے وزیر اعظم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا اور آپ کا تعلق 1985ء میں پنجاب اسمبلی سے بنا تھا اور میں ہمیشہ کھل کر باتیں کرتا ہوں۔ کبھی منافقت نہیں کی آپ کے ساتھ ہوں اور ساتھ رہوں گا ۔ جس پر ارکان نے ڈیسک بجائے جبکہ جنوبی پنجاب سے معروف کانجو سیاسی خاندان کی اہم شخصیت رکن قومی اسمبلی عبدالرحمن کانجو نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور و زیر اعظم کو اپنے حلقہ میں جلسہ کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے کہاکہ بعض عناصر نے بے بنیاد افواہیں پھیلائی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ جھنگ سے رکن قومی اسمبلی نجف سیال نے بھی وزیر اعظم کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اسی طرح بلوچستان سے خالد مگسی نے بھی وزیر اعظم کا بھرپور ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ گجرات سے عابد رضا نے بھی دیگر ارکان کی طرح وزیر اعظم کی حمایت کی جبکہ سابق اٹارنی جنرل چوہدری فاروق مرحو م اور جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے کے بھائی چوہدری اسد الرحمن نے بھی وزیر اعظم کو یقین دلایا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ پارٹی قیادت اور پارٹی کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پارٹی کو اپنے ضمیر کے مطابق مختلف ایشوز پر رائے دی۔ مشکل کی اس گھڑی میں پارٹی کے ساتھ کھڑا ہوں۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…