جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

جاوید ہاشمی کے الزامات پر عمران خان کا ردعمل،حیرت انگیز ’’نعرہ‘‘ لگادیا

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)عمران خان کا جاوید ہاشمی کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف پیسے بڑھا ہم تمہارے ساتھ ہیں،،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارے دور میں خیبر پختونخوا میں صحت کا بجٹ 18ارب سے 65 ارب ہوگیا،ہیلتھ کارڈ پر سترکروڑ روپے خرچ ہوئے ۔پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے ایک بار وزیر اعظم کا استعفیٰ کا مطالبہ کیا ،

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جھوٹ بولنے پر وزیراعظم استعفیٰ دے دیتے ہیں۔،عمران خان نے دعوی کیا کہ بھارت خوف زدہ ہے کہ نوازشریف کہیں چلے نہ جائیں،عمران خان کا جاوید ہاشمی کے بیان پرتبصرہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف پیسے بڑھا ہم تمہارے ساتھ ہیں،عمران خان کا صوبے کے اسپتالوں میں اقدامات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا کے سرکاری اسپتالوں پر خاص توجہ دی گئی، ایل آر ایچ میں بیرون ملک سے ستائیس ڈاکٹرآئے ہیں،چھ ماہ میں ہیلتھ کارڈ پرستر کروڑ روپے خرچ کئے،صحت کارڈ کا اجرا سب سے بڑی کامیابی ہے جس کے ذریعے چوبیس لاکھ افراد کو فائدہ ہورہاہے، صوبے کے ہسپتالوں میں ضلعی سطح پر پچانوے فیصد ڈاکٹرز موجود ہیں ،عمران خان نے کہا کہ ہمارے دور میں خیبر پختونخوا میں صحت کا بجٹ اٹھارہ ارب سے پینسٹھ ارب ہوگیا،پاکستان میں سب سے زیادہ تنخواہیں خیبر پختونخواکے ڈاکٹرز کو مل رہی ہیں،چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اسپتالوں کو شمسی توانائی سے چلانے کا منصوبہ لارہے ہیں ۔اس سے قبل پشاور کے مقامی ہوٹل میں تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اداروں میں میرٹ کی بالادستی لازمی ہے یونیورسٹیز میں سیاسی بنیادوں پر کسی کو وائس چانسلر تعینات نہیں کیا ۔صوبے کی جامعات میں وی سیز کی تقرری کے لیے ڈاکٹر عطا الرحمان کی خدمات لی گئیں ۔

ساٹھ کے دہائی میں ہمارے تعلیمی نظام پوری دنیا میں اہمیت حاصل تھی انگلش اور اردو میڈیم انگریز کا سسٹم ہے طبقاتی نظام تعلیم نے ہمارے معاشرے کو تباہ کردیا۔ ایسا نظام تعلیم امیر اور غریب فرق پیدا کیا جارہا ہے ان کا کہنا تھا کہ سفارش اداروں کو تباہ کر دیتی ہے شوکت خانم ہسپتال میں اکیس سالوں سے کسی ایک بندے کو میری سفارش پر بھرتی نہیں کیا گیا۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…