بدھ‬‮ ، 03 جون‬‮ 2026 

مسلم لیگ (ق) نے تحریک انصاف کی وکٹ گرا دی

datetime 13  جولائی  2017 |

لاہور ( آن لائن) پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر چودھری محمد یاسر گجر نے ملاقات کی اور چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر چودھری ظہیرالدین، محمد بشارت راجہ، میاں منیر، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی اور شاداب جعفری بھی موجود تھے جبکہ شمولیت اختیار کرنے والے وفد میں سابق چیئرمین چودھری اسلم گجر، چودھری آصف گجر، چودھری کاشف گجر، محمد ارشد، احمد رضا سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔ چودھری پرویزالٰہی نے پارٹی میں شامل ہونے والے کارکنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست کا محور شروع سے ہی عام آدمی غریب آدمی رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ آج تک لوگوں کے دلوں میں ہمارے دور کی یاد زندہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ کیس جس جس ملک میں آیا وہاں کے وزیروں مشیروں کو بہا کر لے گیا مگر نوازشریف نہ جانے کیا چاہتے ہیں، اس بار انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیا جائے گا، جے آئی ٹی نے وہ کام کیا جو شاید اور کوئی نہ کر پاتا، تحقیقات کے دوران نوازشریف کی اپنی آف شور کمپنی نکل آئی جس پر انہوں نے اقامہ بھی لے رکھا تھا، حکمرانوں کی کرپشن اب پوری دنیا کے سامنے کھل کر عیاں ہو چکی ہے، پورے کا پورا خاندان شہباز شریف سمیت کرپشن کی زدمیں ہے اور پاکستان کے غریب عوام کی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی تمام جعلی سکیموں کا پول بھی جلد کھل جائے گا، لاہور کی دو کروڑ آبادی کو نظرانداز کر کے ایک لاکھ افراد کیلئے جنگلہ بس بنا دی گئی کیا پورے لاہور کا یہی ایک مسئلہ ہے۔

چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہم نے اپنے دور میں 1122 سروس ، مفت تعلیم، ایمرجنسی میں مفت دوائیاں، غریبوں کے گھروں پر ٹیکس معاف ، ساڑھے بارہ ایکڑ پر کسانوں کو ٹیکس معاف کیا، سستی کھاد فراہم کی جبکہ شہبازشریف 23 سالوں میں کوئی ایسا منصوبہ نہیں بناسکے، اگر ہمیں دوبارہ موقع ملا تو ہم واپس آ کر وہیں سے کام شروع کریں گے جہاں رک گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ کئی بار حکمرانوں کو چیلنج کیا ہے کہ آؤ اپنے اور میرے 5سالہ دور کا موازنہ کر لو ان میں اتنی اخلاقی جرات نہیں کہ وہ حقائق کا سامنا کر سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کین کون میں چار دن


کین کون (Cancun) میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…