پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

جے آئی ٹی رپورٹ گمراہ کن، شریف خاندان کے خلاف مخصوص اہداف حاصل کرنے کیلئے مرتب کی گئی،احمد نورانی کی ایک اور رپورٹ سامنے آگئی

datetime 13  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کی کوئی آف شور کمپنی نہیں، جے آئی ٹی نے برٹش ورجن آئی لینڈ کے غلط ادارے سے غلط سوالات کئے، سپریم کورٹ کی جانب سے توہین عدالت کے نوٹس ملنے والے روزنامہ جنگ کے رپورٹر احمد نورانی کا اپنی ایک اور رپورٹ میں پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعظم کی آف شور کمپنی کے حوالے سے انکشاف۔تفصیلات کے مطابق

روزنامہ جنگ اور دی نیوز میں آج شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں توہین عدالت کے نوٹس کا سامنا کرنے والے رپورٹر احمد نورانی نے انکشاف کیا ہے کہ پانامہ پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے حاصل کردہ تمام چار غیر ملکی دستاویزات یا رپورٹ جو جے آئی ٹی کی رپورٹ کے پہلے صفحے پر ایک بڑی کامیابی اور ’’اہم شہادت‘‘کے طور پر پیش کی گئی ہیں۔ جے آئی ٹی کی غلط فہمی کی بنیاد پر غلط ہیں اور انہیں کسی بھی طور شہادت قرار نہیں دیا جا سکتا۔ جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کے مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر ملکی اتھارٹیز سے پوچھے گئے سوالات چالاکی سے اس طرح بنائے گئے تھے کہ معاملے کی پوری تصویر حاصل کرنے کے بجائے صرف مخصوص جوابات حاصل کئے جائیں۔ منتخب گواہوں کی جانچ کی گئی اور اہم گواہوں کو نـظر انداز کر دیا گیا اور رپورٹ ذہن میں پہلے سے طے شدہ ہدف رکھ کر تحریر کی گئی۔احمد نورانی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں سپریم کورٹ کو گمراہ کیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اگر ایف زیڈ ای کیپیٹل کمپنی سے تنخواہ لینا ثابت ہو جائے تو شریف خاندان کو سزا ہو سکتی ہے ورنہ جے آئی ٹی کے اہم قرار دئیے گئے ثبوت بے بنیاد اور ناقص ہیں ۔ جے آئی ٹی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے جے آئی ٹی کوئی مخصوص ہدف حاصل کرنا چاہتی

موضوعات:



کالم



دوسرے درویش کا قصہ


دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…