اتوار‬‮ ، 18 مئی‬‮‬‮ 2025 

اب ہزاروں نایاب کتابیں آپ کے ایک کلک کی دوری پر پہلی بار باقاعدہ جدید اردو کتب خانہ متعارف کروا دیا گیا!!

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)اردوکی 30 ہزارکتب پر مشتمل پاکستان کاپہلا انٹرنیٹ سے غیرمنسلک کتب خانہ تیار کر لیا گیاہے،کتب خانہ کا سائز 10ٹیرا بائٹ ہے ،جسے بہت جلد تعلیمی اداروں اورکتب خانوںکوملک بھر میں متعارف کرایا جائے گا،ان خیالات کا اظہار سوفٹ ویئر پروگرامر سعید رضا نے صحافیوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ وہ ملک میںاردو زبان کی بہتری اورترقی کے لیے انتھک محنت کررہے ہیں، کتب خانہ کی تیاری کے ساتھ ساتھ وہ اردو کی ایک ایسی لغت بھی تیار کرنے کاارادہ رکھتے ہیں جس میں تمام زبانوں کے الفاظ کی آوازسننے کی سہولت بھی موجود ہواوراردوکے تمام الفاظ سو فیصد اعراب کے ساتھ ہوںاور لغت ملک میں موجودتمام79 زبانوں کا احاطہ بھی کرسکے ایسی جدید لغت تیار ہونے سے اردو کے بہت سے پیچیدہ مسائل حل ہوسکیں گے جن میں سب سے اہم مسائل الفاظ کی تلاش ،ایک زبان سے دوسری زبان میں تبدیلی،اورلکھتے ہوئے الفاظ کی درستگی کو جانچنا ہے،موجودہ اردو میں 58 الفاظ اور15 اعراب شامل ہیںچند الفاظ کو دو بھی شمار کیا جاتا ہے جیسا کہ جڑا ہوا ہمزااورعلیحدہ ہمزہ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے عرصہ دوسال میں اس سوفٹ وئیر کو مکمل کیاہیجوکہ 30ہزار کتب اور 53لاکھ صفحات پر مشتمل پاکستان کا پہلا انٹرنیٹ سے غیر منسلک کتب خانہ ہے ،جسے انٹرنیٹ سے منسلک بھی کیا جاسکتا ہے ،انٹرنیٹ سے غیر منسلک رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ پاکستان میں انٹرنیٹ بہت سے علاقوں میںموجود ہی نہیں اور جہا ںہے وہاں بھی کافی مسائل کا شکار ہے،انہوں نے کہاکہ حکومت اس شعبہ میں خصوصی توجہ دے اورپاکستان میں موجود تمام کتابوں کو ڈیجیٹل کر کے آن لائن فراہم کرے تاکہطلبا اردو کیساتھ ساتھ دوسری زبانوں پربھی عبور حاصل کر سکیں۔

موضوعات:



کالم



10مئی2025ء


فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…