ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

وزیر اعظم نواز شریف کو معطل کرکے ناہل قرار دیدیا جائے، سپریم کورٹ میں کیا اقدام اٹھا لیا گیا؟

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ میں محمود اختر نقوی کی جانب سے وزیراعظم نواز شریف کو معطل کر کے نااہل قراردینے سے متعلق آئینی درخواست جمع کرائی گئی ہے۔ درخواست میں نواز شریف کے بچوں، کیپٹن صفدر، اسحاق ڈار، طارق شفیع سمیت الیکشن کمیشن، سیکریٹری خزانہ، چیئرمین نیب، گورنراسٹیٹ بینک، چیئرمین نیشنل بینک کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نواز شریف جے آئی ٹی کی رپورٹ میں اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے پائے گئے۔ انہوں نے عوامی عہدوں کا فائدہ اپنے آپ اور بچوں کو دیا۔ نواز شریف نے دور اقتدار میں اپنے کاروبار کو پروان چڑھایا جب کہ اثاثے اندرون اور بیرون ملک بنائے جو بچوں کے نام منتقل کئے۔درخواست کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ میں وزیراعظم کے تمام اثاثوں بارے وضاحت درج ہے۔ نواز شریف اور ان کے بچوں کے اثاثے ذرائع آمدن سے زیادہ پائے گئے۔ کیپٹن صفدر، اسحاق ڈار نے بھی ناجائز طریقہ کار سے دولت میں اضافہ کیا۔ نواز شریف اور فیملی نے سپریم کورٹ میں غلط اور جعلی دستاویز جمع کرائیں جب کہ عدالت جعلی ڈگری کیس میں غلط معلومات فراہمی پر نو ایم این ایز کو نااہل قرار دے چکی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ نواز شریف کو درخواست پر فیصلے تک عہدے سے معطل کیا جائے جب کہ انہیں عدالت کے ساتھ غلط بیانی کرنے پر اور جے آئی ٹی رپورٹ کی بناء پر نااہل قرار دیا جائے۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…