ہفتہ‬‮ ، 03 مئی‬‮‬‮ 2025 

بھارت کی نیو کلیئر سپلائی گروپ میں شمولیت ،پاکستان نے جوابی اقدام کا اعلان کردیا

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (آئی این پی )چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے کہا ہے کہ پاکستان پرامن ہمسائیگی پر یقین رکھتا ہے،بھارت کشمیر بارے اپنے وعدے پورے کرے،فوجی مبصرین کے گروپ کو کنٹرول لائن پر ہونے والی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کی اجازت دے، بھارت کا امریکہ ،روس اور اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے خطے کے تزویراتی استحکام پر منفی اثرات مرتب کررہے ہیں، پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ کیخلاف ہے،

بھارت کی نیو کلیئر سپلائی گروپ میں شمولیت سے خطے کا تزویراتی توازن تبدیل ہوجائے گا،چین اور پاکستان کی دوستی کی ایک لمبی تاریخ ہے جوکئی سالوں پر محیط ہے۔ چائنہ ٹیلی ویژن کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے مسعود خالد نے بھارت پر زوردیا کہ وہ کشمیر کے بارے میں اپنے وعدے پورے کرے اور فوجی مبصرین کے گروپ کو کنٹرول لائن پر ہونے والی خلاف ورزیوں کا جائزہ لینے کے لئے رسائی کی اجازت دے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا امریکہ ،روس اور اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کے معاہدے خطے کے تزویراتی استحکام پر منفی اثرات مرتب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا میں ہتھیاروں کی دوڑ کیخلاف ہے۔بھارت کی نیو کلیئر سپلائی گروپ میں شمولیت کی کوششوں پر سفیر نے کہاکہ اس سے خطے کا تزویراتی توازن تبدیل ہوجائے گا۔ دوسری طرف چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق طلبہ کے ایک وفد نے سفارت خانے کا تجرباتی دن منانے کے لئیے پاکستان ایمبسی کالج بیجنگ کا دورہ کیاجن سے خطاب کرتے ہوئے مسعود خالد نے چینی کمیونسٹ یوتھ لیگ کی اس کاوش کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کے چین اور پاکستان کی دوستی کی ایک لمبی تاریخ ہے جوکئی سالوں پر محیط ہے ۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی پل کے لئیے مزید کام کرنے پر زور دیا ۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کی ثقافت کو سمجھنے اور جاننے کے لئیے نوجوانوں کے وفود کے باقاعدہ تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر لو شو لن نے اپنے پاکستان میں رہنے کے تجربات کو نوجوانوں کے سامنے پیش کیا ، اور انہوں نے پاکستانیوں کے چین کے حوالے سے مثبت پہلووں پر روشنی ڈالی انہوں نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی کے لئیے کچھ خطاب اردو میں کیا ۔

وان شو جون نے کہا کے اس دورے کا مقصد صرف پاکستان اور چین کے درمیان دوستی کا فروغ ہی نہیں بلکہ اس کا مقصد نوجوانوں کو عالمی اور مختلف ثقافتوں سے روشناس کروانا بھی تھا اس تقریب میں دونوں ملکوں کے طلبہ کی تقریریں ، مصوری کے مقابلے علاقائی موسیقی کے مظاہرے بھی شامل تھے اس سے قبل دونوں ممالک کے حوالے سے طلبہ کے درمیان سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

موضوعات:



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…