اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

مریم نواز کی جے آئی ٹی میں پیش کردہ دستاویزات جعلی نکلیں

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) برٹش ورجن آئی لینڈز(بی وی آئی) نے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے خط کے جواب میں حسب دستور مریم صفدر کی ملکیت انتفاعی کی توثیق کی۔جس نے ان کی جانب سے جے آئی ٹی میں پیش کردہ دستاویزات کا فورنسیک معائنہ بھی کیا اور انہیں جعلی پایا۔ یہ ایسی فرد جرم ہے جس کے سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔روزنامہ جنگ کے سینئر صحافی عمر چیمہ کے مطابق  جب سے پاناما پیپرز سامنے آئے

ہیں، شریف خاندان کا اس بات پر زور رہا ہے کہ مریم لندن میں اپارٹمنٹس کی ٹرسٹی اور حسین نواز اس کے حقیقی مالک تھے۔ اس نمائندے نے پاناما پیپرز دستاویزات غلط ثابت ہونے کی صورت اعلانیہ معافی مانگنے کا کہا تھا لیکن کاغذات درست ثابت ہوئے۔جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس نے باہمی قانونی معاونت (ایم ایل اے) کے تحت دستاویزات کی توثیق کے لئے بی وی آئی کے اٹارنی جنرل کو خط بھیجا کہ آیا بی وی آئی نے موسیک فونسیکا سے نیلسن اور نیسکول کے مالکان انتفاعی (بینی فیشیل اونرز) کے بارے میں دریافت کیا۔ جے آئی ٹی نے بی وی آئی کے ڈائریکٹر فنانشیل انوسٹی گیشن ایجنسی ایرول جارج اور موسیک فونسیکا کے منی لانڈرنگ رپورٹنگ آفیسر جے نزبتھ ماڈورو کے درمیان توثیق کے لئے تبادلہ کئے گئے خطوط کی نقول بھی بھیجیں۔جے آئی ٹی کے نام خط میں ایرول نے تصدیق کی کہ 12جون 2012کو ان کی جانب سے بھیجے گئے خط کا جواب گزشتہ سال12جون کو ملا۔ ان خطوط میں نیلسن اور نیسکول سے ڈیل کرنے والی لاء فرم سے کمپنیز کے مالکان، ان کے اثاثوں ، بینک اکائونٹس اور آیا شریف خاندان کی ان آف شور کمپنیوں سے متعلق کسی ٹرسٹ کے حوالے سے دریافت کیا گیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…