جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

’’سرکاری ملازمین کی تو موجیں لگ گئیں ‘‘ حکومت کا ایسا اعلان کہ سب خوشی سے جھوم اٹھے

datetime 11  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) پنجاب میں سکیل ایک تا چار کی 4مرتبہ اگلے سکیل میں پروموشن کی اجازت دے دی گئی ہے۔گورنرپنجاب کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔سکیل ایک تا چار ریگولرتقرری کی تاریخ سے سرکاری ملازمین کو 8سالہ،16سالہ،24سالہ اور 30سالہ سروس کی تسلی بخش تکمیل کے بعد ترقی دی جا سکے گی۔

قبل ازیں ایک تا چار ملازمین دوران ملازمت د و مرتبہ ترقی دی جاتی تھی۔حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق درجہ چہارم ملازمین کو سرکاری رولز میں ترامیم کے بعد قواعد وضوابط کے مطابق مشروط ترقی دی جائے گی جن کے تحت سکیل ایک تا چار ملازمین کی بھرتی مروجہ طریق کارکے مطابق شفاف طریقے سے کی جائے گی اور دوران ملازمت ان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے مناسب طریق کار وضع کیا جائے۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ڈرائیورکے لئے سرکاری ملازمت کے سکلڈ،تجربہ کار،سروس سے پہلے اورسروس کے بعد سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری قرار دیا گیا ہے اور انہیں گاڑی اور مسافروں کی سکیورٹی وتحفظ کویقینی بنانے کے لئے ضروری ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوں گے۔درجہ چہارم ملازمین کے لئے ریفریشرکورسز کا وقتا فوقتاانعقادبھی ضروری قرار دیا گیا ہے۔مالی کو پارکس ہارٹیکلچر اتھارٹی اورکک کو کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ سے تربیت یافتہ ہونا چاہیے۔ایڈمنسٹریٹرڈیپارٹمنٹس کو متعلقہ درجہ چہارم ملازم کی سکلزکی اپ گریڈیشن کا طریق کار وضع کرنا ہوگا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی 2007سے پہلے مرحلے اور یکم جولائی2014سے ترقی حاصل کرنے والے درجہ چہارم کے ملازمین بھی نئے فارمولے کے تحت دیگر فوائد اور مراعات حاصل کر سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…