اسلام آباد (آئی این پی) پانامہ کیس کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے مجموعی طور پر 28گواہوں کو طلب کیا،قطر کے شہزادے حماد بن جاسم سمیت 5 گواہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، جے آئی ٹی نے دو گواہوں جاوید کیانی اور سعید احمد کے نام ای سی ایل میں شامل کرارکھے ہیں۔ پیر کو جے آئی ٹی کی طرف سے سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئی
پانامہ کیس کی تحقیقات پر مبنی رپورٹ کے مطابق جو گواہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے ان میں امریکی نیشنل اور وزیراعظم کے قریبی ساتھی شیخ سعید، قطری شہزادہ حماد بن جاسم ، وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی اہلیہ کا بھتیجا موسیٰ غنی، کاشف مسعود قاضی اور شیزی نقوی شامل ہیں، جے آئی ٹی کی سفارش پر وزارت داخلہ نے جاوید کیانی اور سعید احمد کا نام ای سی ایل میں شامل کروا دیا ہے جبکہ مذکورہ پانچوں گواہ بیرون ملک مقیم ہیں۔