جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

’’جائیداد میں خواجہ سرائوں کا حصہ ‘‘ وفاقی محتسب عدالت نے بڑا قدم اٹھا لیا

datetime 9  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وفاقی محتسب نے خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق بل کا مسودہ تیار کر لیا جس کے مطابق مقامی اور قومی سطح پر خواجہ سراؤں کی سیاسی نمائندگی کے لیے 3 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔بل کا مسودہ وفاقی محتسب نے شراکت داروں کی مشاورت سے تیار کیا۔

بل میں کہا گیا کہ خواجہ سراؤں کو نادرا کے شناختی کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس اور پاسپورٹ پر اپنی صنف درج کرانے اور تبدیل کرانے کا اختیار ہوگا اور امتیاز کی بنیاد پر ملازمت دینے سے انکار یا برخاست نہیں کیا جائیگا جبکہ تعلیمی اداروں اور ملازمت میں ان کے لیے 3 فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔خواجہ سراؤں کو صحت کی سہولیات کی فراہمی میں نازیبا سلوک کا نشانہ نہیں بنایا جائیگا خواجہ سرا کو ہراساں کرنے کی ممانعت ہوگی، جبکہ حکومت خواجہ سراؤں کے تحفظ کے سینیٹرز اور محفوظ گھر قائم کرے گی۔بل کے مسودے میں تجویز دی گئی ہے کہ خواجہ سراؤں کیلئے علیحدہ حوالات اور جیل میں علیحدہ سیل قائم کیا جائے ٗانہیں وْکیشنل تربیت دی جائے گی اور کاروبار شروع کرنے کے لیے آسان شرائط پر قرضے اور گرانٹس دی جائیں گی۔جائیداد کے معاملے پر خواجہ سراؤں سے امتیاز نہیں برتا جائے گا، جائیداد میں میل خواجہ سرا کو مرد اور فی میل خواجہ سرا کو خاتون کا حصہ دیا جائے گا۔بل کے مطابق خواجہ سراؤں کو ووٹ کے حق سے محروم نہیں کیا جائے گا،

خواجہ سرا کے الیکشن لڑنے پر امتیازی سلوک نہیں کیا جائے گا جبکہ مقامی اور قومی سطح پر خواجہ سراؤں کی سیاسی نمائندگی کے لیے تین فیصد کوٹہ مختص کیا جائے گا۔ہسپتالوں میں خواجہ سراؤں کے لیے محفوظ ماحول بنایا جائے گا اور میڈیکل اخراجات کے لیے انشورنس اسکیم بنائی جائے گی۔خواجہ سراؤں کو اسمبلی منعقد کرنے کا اختیار ہوگا، کسی تفریحی، پبلک اور مذہبی مقام پر جانے سے خواجہ سراؤں کو نہیں روکا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…