اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پانامہ کیس نے لیگی رہنمائوں کو حواس باختہ کر دیا، 80فیصد رہنما سمجھتے ہیں کہ پانامہ کیس سے شریف خاندان نہیں بچ سکتا، قیادت کو خدشہ ہے کہ متعدد رہنما پارٹی چھوڑ سکتے ہیں اس لئے وزیراعظم ہائوس کی ہدایت پر ایم این ایز اور ایم پی ایز کے فون ٹیپ کئے جا رہے ہیں۔معروف صحافی صابر شاکر کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے معروف صحافی صابر شاکر نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم ہائوس کی ہدایت پر مسلم لیگ ن کے ایماین ایز اور ایم پی ایز کے فون ٹیپ کئے جا رہے ہیں تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ کون سا رہنما کس پارٹی سے رابطے میں ہے اور ن لیگ کو چھوڑ رہا ہے کیونکہ قیادت کو خدشہ ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر 90سے زائد رکن قومی و صوبائی اسمبلی پارٹی چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات نے 80فیصد ن لیگی رہنمائوں کو حواس باختہ کر رکھا ہے جوسمجھتے ہیں کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے خلاف کافی مواد اکٹھا کر لیا ہے اور شریف خاندان پانامہ کیس میں بچ نہیں سکے گا۔تاکہ پتہ لگایا جا سکے کہ کون سا رہنما کس پارٹی سے رابطے میں ہے اور ن لیگ کو چھوڑ رہا ہے کیونکہ قیادت کو خدشہ ہے کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے پر 90سے زائد رکن قومی و صوبائی اسمبلی پارٹی چھوڑ کر جا سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی تحقیقات نے 80فیصد ن لیگی رہنمائوں کو حواس باختہ کر رکھا ہے جوسمجھتے ہیں کہ جے آئی ٹی نے شریف خاندان کے خلاف کافی مواد اکٹھا کر لیا ہے اور شریف خاندان پانامہ کیس میں بچ نہیں سکے گا۔