منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

’’چند دن پہلے رہا ہونے والے جمشید دستی پر ایک بار پھر قیامت ٹوٹ پڑی ‘‘

datetime 8  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے اور اپنے عوامی رکھ رکھائو کی وجہ سے شہرت پانے والے جمشید دستی جو کچھ روز پہلے ہی رہا ہوئے ہیں ان کے متعلق انکشاف ہوا ہے وہ کئی مقدمات میں عدالتی مفرور ہیں ۔نجی ٹی وی چینل 92نیوز کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید دستی کئی مقدمات میں عدالتی مفرور ہیں اور اور کچھ دن پہلے ہی ضمانت پر رہا ہو کر ایک بار پھر اپنے پرانے

مقدمات کے سلسلے میں عدالت حاضر ہوئے اور اپنی درخواست ضمانت جمع کرا ئی ۔ ۔ جمشید دستی کے عدالت میں پیش ہونے پر ڈسٹرکٹ کورٹس نے انہیں دوبارہ ایک ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عدالت کی جانب سے 6 مقدمات میں ضمانت ہونے کے بعد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کو جیل سے رہا کر دیا گیا ۔اس موقع پر جیل کے باہر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے جمشید دستی کی رہائی پر نعرہ بازی کی اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ سیشن جج صاحب سرگودھا ،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج صاحب یہاں پر آئے اور انہو ںنے مجھے جیل میں بی کلاس دلوائی اور میں چھے دنوں سے بھوکاتھا اور انہوں نے آ کر کھانا کھلایا ۔جمشید دستی کا کہناتھا کہ جج صاحبان نے مجھ سے کہا یہ پاکستان کی پنجاب کی آزاد عدلیہ ہے وہ کسی سیاسی حکومت کی آلہ کار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان کی عدلیہ اور مظفرگڑھ کی عدلیہ کو بھی سلام پیش کرتاہے جنہوں نے میرے ساتھ انصاف کیا اور میری ضمانت ہوئی ۔آج مجھے خوشی ہے اور فخر سے کہتاہوں کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے ،آج وقت کا وزیراعظم اور اس کے بیٹے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں اور انصاف ہونے جارہاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…