اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

’’جمائمہ کم عمر تھی اگر بڑی ہوتی تو برداشت کر لیتی۔۔‘‘ عمران خان اپنی سابقہ اہلیہ کیساتھ ہونیوالے سلوک پر پھٹ پڑے، کیا کچھ کہہ گئے؟

datetime 7  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیـٹرنگ ڈیسک)جمائمہ اسلام قبول کر کے جب پاکستان آئی تو ن لیگ نے اس کے خلاف یہودی لابی ہونے کا الزام لگا دیا، ملتانی ٹائل کے کیس کو نوادرات قرار دیتے ہوئے مقدمہ دائر کر دیا، آج مریم کی پیشی پرانہیں تکلیف ہو رہی ہے، پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان

پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے حق میں پھٹ پڑے، بیچاری قرار دے دیا، ن لیگ پر سنگین الزامات عائد۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کو انٹرویو ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پہلی بار اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ کے حق میں بول پڑے ۔ انہوںنے کہا کہ جمائمہ صرف 21سال کی تھی جب وہ ایک غیر مسلم خاندان کو چھوڑ کر اسلام قبول کر کے میری اہلیہ بنیں اور پاکستان آئیں۔ ن لیگ نے اس وقت اسے یہودی لابی قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف محاذ کھڑا کر دیا جس سے وہ بے حد پریشان ہوئیں، انہوں نے کہا کہ ن لیگ نے صرف اسی پر اکتفا نہیں کیا بلکہ جب جمائمہ نے پاکستان سے ملتانی ٹائلز کا تحفہ اپنی والدہ کو بھیجا تو ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے اسے نوادرات قرار دیتے ہوئے سمگلنگ کا الزام لگا کر مقدمہ قائم کر دیا۔ نواز شریف نے بینظیر بھٹو شہید کے بارے میں کیا کچھ نہیں کہا۔ ان کا کہنا تھا کہ جمائمہ اس وقت صرف 21سال کی تھی اور وہ یہودی نہیں بلکہ عیسائی سے مسلمان ہوئی تھی، وہ اس وقت بے حد پریشان ہوئی، اگر وہ بڑی عمر کی ہوتی تو برداشت کرلیتی، آج انہیں اپنی صاحبزادی مریم نواز کی پیشی پر تکلیف ہو رہی ہے ۔ انہیں اس وقت خیال نہیں آیا کہ کسی کی بیٹی، بہن اور بیوی کے ساتھ ایسا سلوک نہیں کیا جاتا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…