اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کے پی کے میں تعلیمی معیار کی حقیقت کیا ہے،صوبائی حکومت کے دعوئوں پول کھل گیا، پشاور بورڈ نے میٹرک نتائج کا اعلان کر دیا، سرکاری سکولوں کا کوئی بھی طالب علم ٹاپ پوزیشن حاصل نہ کر سکا۔ تفصیلات کے مطابق کے پی کے میں
پشاور بورڈ نے میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیاجس میں کے پی کے حکومت کی جانب سے سرکاری سکولوں بارے کئے گئے دعوئوں کا پول کھل کر سامنے آگیا ہے۔ میٹرک نتائج کے مطابق کسی بھی سرکاری سکول کا کوئی بھی طالبعلم ٹاپ ٹین پوزیشن میں جگہ نہیں بنا سکاجبکہ مجموعی طور پر طالبات ایک بار پھر بازی لے گئیں تاہم بورڈ میں پہلی پوزیشن لڑکے کے حصہ میں آئی۔ نتائج کے مطابق نجی سکول کے طالبعلم عمرانور نے 1048 نمبر لے کر سائنس گروپ میں اول پوزیشن حاصل کی۔ جلوہ اکبر نے 1047 نمبروں کے ساتھ دوسری اور کرشمہ بصیر نے 1045 نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔آرٹس اور سائنس گروپ کی پوزیشنیں بھی طالبات کی حصے میں آئیں۔ حافظہ عائشہ بی بی نے آرٹس گروپ میں 1001نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔حفصہ رفاقت علی نے 990نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ لائبہ رحمان اور حافظہ ہدیٰ حبیب نے 977نمبروں کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی ۔نتائج کا اعلان باقاعدہ طور پر منعقدہ ایک تقریب میں کیا گیا جس میں ڈپٹی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی ڈاکٹر مہر تاج روغانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تقریب میں بورڈ کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر فضل الرحمن سمیت دیگر بورڈ عہدیدارشریک تھے۔