اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مریم نواز کو جے آئی ٹی نے پیشی کیلئے سمن کیپٹن(ر)صفدر کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پرجاری کئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی ’’اب تک‘‘کے مطابق دختر اول مریم نواز کو جے آئی ٹی نے کیپٹن (ر)صفدر کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ ملنے پر پیشی کے سمن جاری کئے تھے ۔ مریم نواز سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق
پانامہ کیس میں شریف خاندان کے بری الذمہ افراد میں شامل تھیں مگر جب پانامہ جے آئی ٹی نے کیپٹن (ر)صفدر کو طلب کر کے ان سے تفتیش شروع کی تو وہ جے آئی ٹی کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر ان سوالات کا جواب حاصل کرنے کیلئے جے آئی ٹی نے مریم نواز کو پیشی کے سمن جاری کئے ہیں۔