پیر‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2026 

’’ایسے تو ایسے ہی سہی‘‘ جے آئی ٹی قطر پہنچ گئی، قطری شہزادہ حیران‎

datetime 4  جولائی  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پانامہ جے آئی ٹی ممبران میں سے تین ممبران جوڈیشل اکیڈمی نہ پہنچ سکے، حسین نواز کا فائنل بیان قلمبند کرنے کیلئے آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر نعمان، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عامر عزیز موجود،

پیشی کیلئے نہ آنے والے ارکان قطر میں موجود ، قطری شہزادے کا بیان ریکارڈ کر نے کی اطلاعات۔ تفصیلات کے مطابق حسین نواز کی چھٹی بار پیشی کے موقع پر جے آئی ٹی کے تین اراکین جوڈیشل اکیڈمی نہ آئے۔حسین نواز کا فائنل بیان قلمبند کرنے کیلئے آئی ایس آئی کے بریگیڈئیر نعمان، جے آئی ٹی سربراہ واجد ضیا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے عامر عزیز موجودہیں۔میڈیا رپوٹس میں بتایا گیاہے کہ متعلقہ تینوں افسران جے آئی ٹی سے متعلق دیگر اہم امور نمٹا رہے ہیں، ان امور کی انجام دہی کیلئے ان تینوں اراکین کو فیلڈ ورک کیلئے جانا تھا، جس کے باعث تینوں افسران اب تک اجلاس میں شرکت نہ کرسکے۔تینوں افراد دس جولائی کو سپریم کورٹ میں پیش کرنے والی رپورٹ پر کام رہے ہیں، جو نہایت اہمیت کی حامل ہے۔اب نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق جے آئی ٹی کے تین ممبران جو حسین نواز کی پیشی اور فائنل بیان ریکارڈ کرنے نہیں آئے وہ قطر میں موجود ہیں اور قطری شہزادے حماد بن جاسم الثانی کا بیان ریکارڈ کر رہے ہیں۔ تینوں ممبران رات گئے خاموشی سے میڈیا کو اطلاع ہوئے بغیر قطر روانہ ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان کا حل


آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…