ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جیل میں جب 6دن سے بھوکا تھا تو ایک شخص آیا اور اس نے مجھے کھانا کھلایا

datetime 4  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرگودھا (مانیٹرنگ ڈیسک ) جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے جمشید دستی کو ضمانت کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جیل سے رہائی کے وقت ان کے مداحوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوںنے اپنے لیڈر کی رہائی پر خوب جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں ۔

رہائی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے بتایا کہ جب میں 6دن سے بھوکا تھا تب سرگودھا کے سیشن جج صاحب جیل میں آئےاور انہوںنے مجھے جیل میں بی کلاس دلواتے ہوئے میرے کھانے پینے کا انتظام کیا ۔ عدالت کی جانب سے 6 مقدمات میں ضمانت ہونے کے بعد رکن قومی اسمبلی جمشید دستی کا کہناتھا کہ جج صاحبان نے مجھ سے کہا یہ پاکستان کی پنجاب کی آزاد عدلیہ ہے وہ کسی سیاسی حکومت کی آلہ کار نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں ڈیرہ غازی خان کی عدلیہ اور مظفرگڑھ کی عدلیہ کو بھی سلام پیش کرتاہے جنہوں نے میرے ساتھ انصاف کیا اور میری ضمانت ہوئی ۔آج مجھے خوشی ہے اور فخر سے کہتاہوں کہ پاکستان کی عدلیہ آزاد ہے ،آج وقت کا وزیراعظم اور اس کے بیٹے ملک کی تاریخ میں پہلی دفعہ وہ پیشیاں بھگت رہے ہیں اور انصاف ہونے جارہاہے ۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…