اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آپریشن ردالفساد کا کوئی فائدہ نہیں اسے بند کیا جائے ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں، مصطفی کمال

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) سربراہ پاک سرزمین پارٹی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آپریشن ردالفساد کا کوئی فائدہ نہیں اسے بند کیا جائے ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں، اور حکمران مزید دہشتگرد پیدا کررہے ہیں، آپ کو ہتھیاروں والے دہشت گرد نظر آرہے ہیں،اصل دہشت گرد ملک کے حکمران ہیں حکمران دہشتگرد بنانے والی فیکٹریاں ہیں،آصف زرداری سے بڑا دہشتگرد بنانے والا کوئی نہیں، کیا کرپٹ وزرا اور بیوروکریٹس لاپتہ نہیںہوسکتے

اداروں کے کرپٹ سربراہان لاپتہ ہوں تو نظام ٹھیک ہوجائے گا، حکمرانوں کے رویے سے مایوس عوام انتہا پسندی کی طرف جارہے ہیں، پیر کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا جمشید دستی کو ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنایا جارہا ۔جمشید دستی کی جان کو خطرہ ہے۔ناجائز مقدمے بنائیں گئے۔جمشید دستی کو رہا کیا جائے۔ہم نے 16نکات پر 18روز دھرنا دیا۔ حکومت نے ہمارے جائز مقدمات پر کان نہیں دھرے۔ نوازشریف پر مشہور زمانہ پانامہ کیس چل رہاہے۔عمران خان پر بھی مقدمہ چل رہاہے۔ ان حکمرانوں کے ہوتے ہوئے آپریشن ردالفساد کا کوئی فائدہ نہیں ۔حکمران ان لوگوں کو دہشتگردی بنارہے ہیں۔ حکمران دہشتگرد بنانے والی فیکٹریاں ہیں آپریشن ردلفساد کا کوئی فائدہ نہیں آپریشن کو بندکیا جائے۔ہمارے جوان شہید ہورہے ہیں آپ کو ہتھیاروں والے دہشتگرد نظر آرہے ہیں اصل دہشتگرد ملک کے حکمران ہیں۔ آصف زرداری سے بڑا دہشتگرد بنانے والا کوئی نہیں۔ اداروں کے کرپٹ سربراہان لاپتہ ہوں تو نظام ٹھیک ہوجائے گا۔انھوںنے کہا کہ حکمرانوں کو ٹھیک نہیں کرسکتے ۔تو دہشت گرد کیسے ختم ہوں گے۔ حکمرانوں کے رویے سے مایوس عوام انتہا پسندی کی طرف جارہے ہیں۔ عوام نے فیصلہ کرنا ہے ۔انھوں نے کہا کیا کے الیکٹرک کا سی ای او دہشت گرد نہیں ہے؟ اتنے کرپٹ وزرااور بیوروکریٹ کیا یہ لاپتہ نہیں ہوسکتے ۔متحدہ بانی خود کو بابائے مہاجر قوم کہتا ہے بابائے مہاجر قوم پاکستان کو ہی گالیاں نکالتا ہے اگریہ بابا ئے مہاجر قوم ہیں تو میں اس قومیت سے دستبردار ہوتا ہوں۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…