منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

حسن نواز نےاپنے والد کیلئے ہی بڑی مشکل کھڑی کر دی جے آئی ٹی پیشی بارے ایسی بات کہہ دی کہ سب حیران رہ گئے!!

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)کیپٹن (ر) صفدر کے اپنے بیٹے کی بیرون ملک تعلیم کے اخراجات سے لا علمی کے بعد وزیر اعظم کے صاحبزادے حسن نواز نے اپنے والد کیلئے ہی بڑی مشکل کھڑی کر دی۔ وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز نے کہا ہے کہ مسئلہ صرف نواز شریف کا ہے ،بچوں کو بلاکر وزیر اعظم پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے تاکہ ترقی کے عمل کو روکا جا سکے ۔

ان کا کہنا تھاکہ جے آئی ٹی کے تمام سوالات کے جواب دئیے ہیں اور صرف ایک سوال پوچھا ہے کہ میرا قصور کیا ہے ،جے آئی ٹی 100بار بلائے گی تو 100بار جائیں گے لیکن مجھ پر کوئی الزام ہے تو بتائیں ۔وزیر اعظم نے حکم دیا تو میں برطانیہ سے جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے لیے آگیا ۔فصیلات کے مطابق وزیراعظم کے بیـٹے حسن نواز نے جے آئی ٹی میں پیشی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ میں موجود اپنے کاروبار، اثاثوں اور ٹیکس ریٹرنز سمیت تمام دستاویزات جے آئی ٹی کو جمع کروا دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی نے سمن جاری کرنے کا جمعہ بازار لگا رکھا ہے ، ہمارے پورے خاندان کو بلایا جا رہا ہے ، کٹ پیسٹ کر کے سمن جاری کئے جا رہے ہیں ، میری پچاسی سالہ دادی کو بھی جے آئی ٹی سمن جاری کرکے بلا لے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں تمام ریگولیٹری اتھارٹیز میرے کاروبار سے مطمئن ہیں۔ برطانیہ کے اداروں کو میرے کاروبار سے کوئی مسئلہ نہیں۔ حسن نواز کا کہنا تھا کہ مخالفین کو مجھ سے یا حسین اور مریم نواز سے کوئی مسئلہ نہیں انہیں مسئلہ ہے تو صرف نواز شریف ۔ وہ چاہتے ہیں کہ نواز شریف کو روکیں اور ہٹا دیںجس کیلئے وہ نواز شریف پر دبائو ڈالنے کیلئے ان کے بچوں اور خاندان کو بلا رہے ہیں۔ وزیراعظم کے بیٹے کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں الزام کی پہلے تحقیقات کی جاتی ہیں پھر کیس چلایا جاتا ہے مگر یہاں الٹی گنگا بہائی جا رہی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاکستانی قانون کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا مگر اپنے والداور وزیراعظم پاکستان نواز شریف کے حکم پر جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوا ہو، کور ٹ میں کیس ختم اور یہاں الزام ڈھونڈا جا رہا ہے۔ جھوٹ جھوٹ رہے گا اور سچ سچ رہے گا۔

واضح رہے کہ 3بجے کے قریب وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے جا رہے ہیں جبکہ کل 4جولائی کو وزیراعظم کے دوسرے بیٹے حسین نواز اور 5جولائی کو وزیراعظم کی بیٹی مریم نواز کی جے آئی ـٹی کے سامنے پیشی کے سمن جاری کئے جا چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…