ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان آئندہ چند روز میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے مختلف میزائلوں کے تجربات کریگا،رپورٹ

datetime 3  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان آئندہ چند روز میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے مختلف میزائلوں کے تجربات کرے گا ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان آئندہ چند دنوں میں مختلف نوعیت کے میزائل کے تجربات کرے گا جن میں زمین سے زمین تک مار کرنے والے میزائلوں کے تجربات کئے جائیں گے تجربات کے ذریعے میزائل رینج کی تبدیلیوں اور بہتری کی جانچ کی جائے گی ۔

پاکستان بھر سے مزید خبریں پڑھیں

ن لیگ فوج اور عدلیہ کیخلاف تحریک چلانے کی کوشش کررہی ہے، شیخ رشید

اسلام آباد (آن لائن) عوامی مسلم لیگ سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) فوج اور عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن پوری قوم فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار شیخ رشید نے وزیر اعظم کا معاون خصوصی آصف کرمانی کے بیان ’’شیر کی کال پر عمران خان کو جوتے سنبھالنے کا ٹائم بھی نہیں ملے گا‘‘ کے ردعمل میں کیا کہ حکومت فوج اور عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کی کوشش کر رہی ہے جو کہ کامیاب نہیں ہو گی کیونکہ پوری قوم فوج اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے انہوں نے کہاکہ آصف کرمانی کے بیانات میں کوئی دم خم نہیں ہے اگر ایسے بیانات چودھری نثار علی خان اور اسحاق ڈار دیں تو پھر اس بیان کا وژن ہو گا ۔

برادر ملک ترکی، کی جانب سے این بی ایف میں ’’ٹرکش کارنر‘‘ کے قیام پر غور

اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ روز ’’ معارف فاؤنڈیشن ترکی ‘‘کے ڈائریکٹر صلاح الدین باتر نے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے صدر اسلام آباد کا دورہ کیا اور این بی ایف کے ایم ڈی پروفیسر ڈاکٹر انعام الحق جاوید سے ملاقات کی۔ رابطہ کاری کے فرائض سہیل ساجد نے انجام دیئے۔ملاقات میں جن اہم نکات پر خصوصی طور پر گفتگو کی گئی اُن میں برادر اسلامی ملک ترکی اور پاکستان کے قومی ادارے نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے درمیان مشترکہ مطبوعات (Joint Publications) کا آغازاور نیشنل بُک فاؤنڈیشن اسلام آباد میں دیگر اسلامی ملکوں کے قائم کیے گئے خصوصی کارنرز کی طرز پر ’’ٹرکش کارنر‘‘کا قیام شامل تھے۔ ایم ڈی این بی ایف ڈاکٹر انعام الحق جاوید نے معزز مہمان کو این بی ایف کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے خاص طور پر گزشتہ تین برسوں کی کارکردگی کے بارے میں بتایا۔قبل ازیں ترکی کے ڈائریکٹر معارف فاؤنڈیشن صلاح الدین باتر کی این بی ایف میں آمد پر اُنہیں منفرد طرز کے’’ این بی ایف نیشنل بُک میوزیم‘‘ اور ادارے کے دیگر اہم شعبوں کا دورہ کرایا گیا۔ معزز مہمان نے مرکزی بُک شاپ میں مطبوعات دیکھیں اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہیں بتایا گیا ہے اس بُک شاپ میں متنوع موضوعات پر مشتمل 20ہزار سے زائد کتب موجود ہیں۔ انہیں نیشنل بُک پارک، ایشیا بھر میں سب سے بڑی یک سنگی کتاب، نظامی گنجوی کارنر، گوشۂ حافظ شیرازی، وال آف آنر( دیوارِ اعزاز)، کوچۂ کتاب، مائی بُک شیلف، وال کلاک اور دیگر جگہوں کا بھی دورہ کرایا گیا۔معزز مہمان نے این بی ایف کے نیشنل بُک میوزیم میں دلچسپی لی اور وہاں موجود قرآنِ پاک کے نادر و نایاب اور قدیمی نسخوں سمیت شیکسپئر کا گوشہ، خطاطی کے گوشے،قومی و ادبی مشاہیر کے مجسمے (Sculptures)، پتھر لکڑی اور چمڑے کی کتب کے نمونے اور وال آف آٹو گراف کو دلچسپی کے ساتھ دیکھا اور وال آف آٹو گراف پر اپنے آٹو گراف بھی دیئے۔ آخر میں مہمانِ معزز صلاح الدین باتر نے وزیٹرز بُک میں اپنے تاثرات قلمبند کیے اور این بی ایف کی کتاب دوستی اور فروغِ کتب بینی کی خدمات کو سراہا۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…