بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پیپلزپارٹی کامنشور،آصفہ بھٹونے اپنےگھریلوملازمین کی اجرت 30ہزارکردی

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مورو(آئی پی اے) پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے کہاہے کہ آصفہ بھٹونے پیپلزپارٹی کے آئندہ منشورکے پیش نظراپنے ملازمین کی اجرت 30ہزارروپے کردی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری نے بتایاکہ ہم نے اپنی پارٹی کامنشورتیارکرلیاہے جس میں مزدورکی کم ازکم تنخواہ30 ہزار رکھی گئی ہے۔جبکہ میری صاحبزادی آصفہ نے اس پرفوری عمل کرتے ہوئے اپنے گھرکے ملازمین کی تنخواہ30ہزارروپے کربھی دی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت میں آکرمزدورکی تنخواہ 30ہزارتک بڑھادیں گے۔

پاکستان بھر کی مزید خبریں پڑھیں

 

وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر افغانستان میں نئے پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ کو تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت پر پاک افغان تعلقات میں بہتری اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے دورہ کابل سے قبل افغانستان میں نئے پاکستانی سفیر زاہد نصراللہ کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے جمعہ کے روز وزارت خارجہ میں اہم دورہ کیا تھا جس میں نواز شریف نے پاک افغان تعلقات میں بہتری اور الزامات کی بوچھآر میں کمی کے لئے وزارت خارجہ کو مستقل سفیر افغانستان میں تعینات کرنے کی ہدایت کی تھی جس کے تناظر میں وزارت خارجہ کی جانب سے زاہد نصراللہ کو کابل میں پاکستانی سفیر تعینات کر دیا گیا ہے اور انہیں چار جولائی کو فرائض سنبھالنے کی ہدایت کی بھی جاری کر دی گئی ہے واضح رہے کہ افغانستان میں اس سے قبل شہباز حسین پاکستانی قائم مقام سفیر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے ۔

وزیر داخلہ کے حکم پر وفاقی پولیس کا نیلی لائٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) وزیر داخلہ کے حکم پر وفاقی پولیس کا نیلی لائٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ اس حوالے سے ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے سیف سٹی میں پولیس افسران کا اہم اجلاس طلب کیا جس میں تمام ایس ایچ اوز کو اپنے اپنے علاقوں میں نیلی لائٹ آویزاں کرنے والی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو تھانوں میں بند کرنے کا حکم دیتے ہوئے موثر کارروائی کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی گئی ہے باوثوق ذرائع کے مطابق اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ تمام نیلی لائٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آئندہ تین دن میں رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے ممبر قومی و صوبائی اسمبلی اور پولیس افسران کی گاڑیوں پر ڈیوٹی ٹائم کے بعد نیلی لائٹ لگانے پر بھی ممانعت کی گئی ہے اور کریک ڈاؤن کے لئے سیف سٹی کی مدد سے گاڑی کو فوری طور پر ٹریس کر کے تھانے منتقل کرنے پر بھی غور کیا گیا ہے ۔ واضح رہے چند ماہ قبل بھی وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو غیر قانونی نیلی لائٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا گیا تھا جس کو اسلام آباد پولیس نے ہوا میں اڑا دیا تھا۔ اسلام آباد میں شام ڈھلتے ہی غیر قانونی نیلی لائٹ آٰیزاں کئے پولیس افسران اور دیگر سرکاری اداروں اور چند سیاسی گھرانوں کے منچھلے مارکیٹوں اور شاہراہوں پر غیر اخلاقی سرگرمیاں کرتے نظر آتے ہیں جس پر نوٹس لیتے ہوئے وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے پولیس کو کارروائی کا حکم دیا تھا جس پر اسلام آباد پولیس دوبارہ حرکت میں آ گئی ہے اور آئندہ آنے والے دنوں میں دفعہ 420 کے تحت مقدمات درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے سخت کارروائی کا فیصلہ کی اگیا ہے اس حوالے سے پولیس ترجمان کا کہنا تھا کہ نیلی لائٹ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سوا کوئی استعمال نہیں کر سکتا اس کے غیر قانونی استعمال کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…