اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم ہائوس سے آرمی چیف کو خط ارسال، پانامہ جے آئی ٹی میں موجود آئی ایس آئی اور ایم آئی نمائندے کی شکایت، 5حاضر سروس جرنیلوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا گیا، سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین کا نجی ٹی وی پروگرام میں انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر داخلہ کے ذریعے آرمی چیف کو
وزیراعظم ہائوس سے ایک خط ارسال کیا گیا ہے جس میں پانامہ جے آئی ٹی میں موجود آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں کی شکایت کی گئی ہے کہ یہ حکومت کے خلاف جے آئی ٹی میں بیٹھ کر کام کر رہے ہیں جبکہ اس خط میں پاک فوج کے 5حاضر سروس جرنیلوں کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ چوہدری غلام حسین کا کہنا تھا کہ یہ اقدام مودی اور بھارت کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا کیونکہ پاک فوج کے خلاف اقدامات صرف مودی کی خواہش ہو سکتی ہے۔