اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ پارا چنار اور دھرنا ختم کروانے میں کردارادا کرنے پر وزیراعظم نواز شریف خوش نہیں، جنرل راحیل شریف کے اہم قومی معاملات میں پہل کرنے اور سانحات کے مواقع پر پہلے پہنچنے پر بھی وزیراعظم نواز شریف شاکی رہتے تھے، ن لیگی رہنما وزیراعظم نواز شریف کو حمزہ شہباز کو وزارت عظمیٰ
دینے اور رخصت ہو جانے کا مشورہ دے رہے ہیں، سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہجنرل راحیل شریف کے اہم قومی معاملات میں پہل کرنے اور سانحات کے مواقع پر پہلے پہنچنے پر بھی وزیراعظم نواز شریف شاکی رہتے تھے اور اب آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے سانحہ پارا چنار کے موقع پر پارا چنار جانا اور دھرنا ختم کروانے پر بھی وہ خوش نہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پارا چنار جانا نہایت اہم تھا کیونکہ کوئی بھی اہم حکومتی شخصیت وہاں نہیں پہنچی تھی جبکہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار جن کی ملکی سکیورٹی کے حوالے سے ذمہ داری ہے وہ حسب سابق اس اہم موقع پر غائب تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگی رہنما وزیراعظم کو مشورہ دے رہے ہیں کہ پانامہ کیس میں تو اب آپ جا ہی رہے ہیں تو اسمبلیوں کی مدت پوری کرنے کیلئے حمزہ شہباز کو وزیراعظم بنا دیں تاکہ ہم اس پوزیشن میں تو ہوں کہ آپ کے حق کے مظاہرے یا جلسے جلوس نکال سکیں۔