منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں سب جھوٹ لکھا گیا،نبیل گبول

datetime 1  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنماء نبیل گبول نے کہا ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب میں سب جھوٹ لکھا گیا اور کتاب بیچنے کیلئے اسے ڈرامائی شکل دی گئی وزیراعظم کو ڈرنے کی بجائے پاراچنار جانا چاہیے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ وزیراعظم کو ڈرنا نہیں چاہیے بلکہ انہیں پارا چنار جانا چاہیے وزیراعظم کو جو سیکیورٹی ملتی ہے وہ بلاول بھٹو کو میسر نہیں بلاول بھٹو

پارا چنار جائیں گے اور وہاں کے عوام کے دکھ درد میں شریک ہوں گے انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس کی کتاب کی اہمیت نہیں اس میں سب جھوٹ ہے اس میں ہمارے اداروں اور حکومت کے بارے میں جو لکھا گیا اس میں کوئی حقیقت نہیں جنرل پاشا کسی بھی سماعت میں موجود نہیں رہے انہوں نے کہا کہ ریمنڈ ڈیوس نے کتاب بیچنے کے لئے اسے ڈرامائی شکل دی ہے ایک سوال پر کہا کہ حکومت اداروں کو کمزور کررہی یہ حکومتی وزراء بیانات دے کر اداروں پر الزامات لگا رہے ہیں۔

پاکستان بھر سے مزید خبریں پڑھئے

کوہاٹ پشاور بائی پاس روڈ پر موٹر کار کی ٹکر سے افغان مہاجر بچہ جاں بحق 

پشاور(آن لائن)کوہاٹ پشاور بائی پاس روڈ پر موٹر کار کی ٹکر سے افغان مہاجر بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس نے ملزم ڈرائیور کو گاڑی سمیت گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کوہاٹ پشاور بائی پاس روڈ پر گھمکول افغان پناہ گزین کیمپ نمبر 2کے قریب تیز رفتار موٹر کار نمبر LPZ-2222ڈرائیور سے بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے چار سالہ افغان مہاجربچیابوبکر پر چڑھ دوڑی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا اور ہسپتال لے جاتے ہوئے چند لمحے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر زندگی کی بازی ہار گیا۔متوفی کا لاش کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹرکے ڈی اے ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالہ کردی گئی ۔ادھر پولیس تھانہ جنگل خیل میں متوفی کے والد عزیز کی مدعیت میں موٹر کارڈرائیور ذین اللہ ولدحاجی وارث سکنہ اورکزئی ایجنسی کے خلاف مقدمہ درج کرکے انہیں گاڑی سمیت گرفتار کرلیا گیاہے۔

دریائے کابل میں ورسک، نوشہرہ اوردریائے سندھ میں تربیلہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب

پشاور(آن لائن)سیلاب سے خبر دار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی خیبر پختونخوا پشاور کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دریائے کابل میں ورسک، نوشہرہ اوردریائے سندھ میں تربیلہ کے مقامات پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج39095،62000اور263000کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ دریائے سوات میں چکدرہ اوردریائے شاہ عالم میں تخت آبادکے مقامات پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے۔جہاں پانی کا اخراج باالترتیب 29100 اور3488کیوسک تھا جبکہ باقی کے دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں۔

مری میں ڈولی لفٹ کے سانحہ کے بعد میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے میونسپل حدود میں تمام غیر قانونی ڈولیاں (لفٹس) ختم کر دیں

راولپنڈی (آن لائن )مری سے ملحقہ دیہاتی علاقے کو خیبر پختونخواہ سے ملانے والی ڈولی لفٹ کے سانحہ کے بعد میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے میونسپل حدود میں گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے تمام غیر قانونی ڈولیاں (لفٹس) ختم کر دی ہیں دیسی ساختہ چیئر لفٹس (ڈولیوں)کے خلاف یہ کاروائی میئر راولپنڈی سردار نسیم اور چیف افسر میونسپل کارپوریشن خالد گورایہ کی ہدائیت پر کی گئی میونسپل افسر ریگولیشنز کی نگرانی میں ہونے والی کاروائی میں کارپوریشن کی بھاری مشینری اور نفری نے حصہ لیایہ غیر قانونی لفٹس نیوکٹاریاں، ڈھوک رتہ، خیابانِ سرسید اور گنج منڈی میں نالہ لئی پر لگائی گئیں تھیں جنہیں کارپوریشن کے عملے نے مکمل طور پر اکھاڑ کر تمام سامان ضبط کر لیااور غیر قانونی ڈولی لفٹوں کے مالکان کو خبردار کیا ہے کہ دوبارہ لگانے کی صورت میں ان کے خلاف مقدمات درج کروا کے انہیں گرفتار کر لیا جائے یا درہے کہ جمعرات کے روز تحصیل مری میں چھرہ پانی سے ملحقہ پہاڑی علاقے کو خیبر پختونخواہ سے ملانے کے لئے نصب ڈولی لفٹ گر جانے سے 1خاتون اور بچے سمیت 11افراد جاں بحق اور2شدید زخمی ہو گئے تھے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے پنجاب بھر میں ایسی تمام غیر قانونی لفٹ فوری ختم کرنے کا حکم دیا تھایہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے ڈھوک چراغ دین سمیت کنٹونمنٹ بورڈ کے علاقے میں اب بھی غیر قانونی ڈولی لفٹ نصب ہیں ۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…